جمعرات ۲۵ اپریل ۲۰۲۴ برابر ۱۶ شوّال ۱۴۴۵ ہجری قمری ہے
منصور ہاشمی خراسانی
حضرت علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی کے دفتر کے معلوماتی مرکز (ویب سایٹ) کا اردو زبان میں آغاز ہو گیا ہے۔
loading
سبق
 
آنجناب کا ایک سبق اس بارے میں کہ زمین ایک عالم مرد سے ان تمام ادیان میں جن میں پروردگار عالم نے خلیفہ، امام اور رہنما اپنے حکم سے مقرّر کیا ہے، خالی نہیں رہتی۔
پیغمبر کی صحیح احادیث جو اس پر دلالت کرتی ہیں۔

حدیث ۹

رَوَى مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ [ت۲۶۱هـ] فِي «صَحِيحِهِ»[۱]، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعٍ، وَهَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَحَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ، قَالُوا: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ وَهُوَ ابْنُ مُحَمَّدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ:

سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي يُقَاتِلُونَ عَلَى الْحَقِّ ظَاهِرِينَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ»، قَالَ: «فَيَنْزِلُ عِيسَى بْنُ مَرْيَمَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيَقُولُ أَمِيرُهُمْ: تَعَالَ صَلِّ لَنَا، فَيَقُولُ: لَا، إِنَّ بَعْضَكُمْ عَلَى بَعْضٍ أُمَرَاءُ، تَكْرِمَةَ اللَّهِ هَذِهِ الْأُمَّةَ».

ترجمہ:

مسلم ابن حجاج [م:۲۶۱ھ] نے اپنی «صحیح» میں روایت نقل کی ہے، (اس طرح سے) وہ کہتے ہیں: ولید ابن شجاع، ہارون ابن عبد اللہ اور حجاج ابن شاعر نے ہم سے بیان کیا، وہ کہتے ہیں: حجاج یعنی ابن محمّد نے ہم سے بیان فرمایا، ابن جریج سے کہ وہ کہتے ہیں: ابو زبیر نے ہمیں خبر دی کہ انہوں نے جابر ابن عبد اللہ کو کہتے ہوئے سنا:

میں نے پیغمبر صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: «ہمیشہ میری امت میں کچھ قیامت تک حق پر قائم رہتے ہوئے جہاد کریں گے»، فرمایا: «پھر عیسیٰ ابن مریم صلّی اللہ علیہ و سلّم نازل ہونگے، پس انکا امیر (ان سے) کہے گا: آؤ نماز پڑھاؤ، پس وہ جواب دیں گے: نہیں، تم میں سے کچھ، کچھ اور کے امیر ہو، اس امت کے لئے خدا کی طرف سے تم نے اسے محترم جانا»۔

شاہد ۱

وَرَوَى أَبُو عَوَانَةَ [ت۳۱۶هـ] فِي «مُسْتَخْرَجِهِ»[۲]، قَالَ: حَدَّثَنِي مُضَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الْحَرَّانِيُّ، قَالَ: قَرَأْنَا عَلَى مَعْقِلٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ.

ترجمہ:

اسی طرح، ابو عوانۃ [م:۳۱۶ھ] نے اپنی کتاب «مستخرج» میں روایت نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں: مضر ابن محمّد نے ہم سے بیان کیا، وہ کہتے ہیں: عبد الرحمٰن ابن عمرو حرانی نے ہم سے بیان فرمایا، وہ کہتے ہیں: ابو زبیر سے، جابر سے اور پیغمبر صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم سے معقل کے سامنے میں نے اس حدیث کی مانند، حدیثوں قرائت کی۔

ملاحظہ

قَالَ الْمَنْصُورُ حَفِظَهُ اللَّهُ تَعَالَى: أَبُو الزُّبَيْرِ مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ الْقُرَشِيُّ صَدُوقٌ عِنْدَهُمْ، وَلَمْ يَنْفَرِدْ بِهِ، بَلْ تَابَعَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُبَيْدَةَ وَالطُّفَاوِيُّ:

ترجمہ:

منصور حفظہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ابو زبیر محمّد ابن مسلم قرشی، جو انکے نزدیک سچے اور صادق ہیں۔ جبکہ، اس روایت میں وہ اکیلے نہیں ہیں، بلکہ عبد اللہ ابن عبیدہ اور طفاوی نے انکی ہمراہی کی ہے:

شاہد ۲

وَرَوَى عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّانِيُّ [ت۴۴۴هـ] فِي «السُّنَنِ الْوَارِدَةِ فِي الْفِتَنِ»[۳]، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا عَتَّابُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ حَيَّوَيْهِ النَّيْسَابُورِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ، عَنْ أَبِي الْوَاصِلِ، عَنْ عُبَيْدٍ يَعْنِي الطُّفَاوِيَّ، قَالَ: قَالَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي تُقَاتِلُ عَنِ الْحَقِّ حَتَّى يَنْزِلَ عِيسَى بْنُ مَرْيَمَ عِنْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ بِبَيْتِ الْمَقْدِسِ، يَنْزِلُ عَلَى الْمَهْدِيِّ، فَيُقَالُ لَهُ: تَقَدَّمْ يَا نَبِيَّ اللَّهِ فَصَلِّ لَنَا، فَيَقُولُ: إِنَّ هَذِهِ الْأُمَّةَ أَمِينٌ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ لِكَرَامَتِهِمْ عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ».

ترجمہ:

اسی طرح، عثمان ابن سعید دانی [م:۴۴۴ھ] نے کتاب «السنن الواردۃ فی الفتن» میں روایت نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں: عبد اللہ ابن عمرو نے ہم سے بیان کیا، (وہ کہتے ہیں:) عتاب ابن ہارون نے ہم سے بیان کیا، وہ کہتے ہیں: فضل ابن عبید اللہ نے ہم سے بیان کیا، وہ کہتے ہیں: یحیی ابن زکریا ابن حیویہ نیشاپوری نے ہم سے بیان کیا، وہ کہتے ہیں: محمّد ابن یحیی نے ہم سے بیان کیا، محمّد ابن مسلمہ سے، ابو واصل سے، عبید سے یعنی طفاوی کے واسطے سے کہ وہ کہتے ہیں: جابر ابن عبد اللہ کہتے ہیں: رسول خدا صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم نے فرمایا: میری امت میں سے کچھ حق کے لئے ہمیشہ جنگ کریں گے یہاں تک کہ عیسیٰ ابن مریم طلوع فجر کے وقت بیت المقدس میں نازل ہونگے اور وہ مہدی پر نازل ہونگے، پس ان سے کہا جائے گا: آگے بڑھیں اے پیغمبر خدا اور ہمیں نماز پڑھائیں، پس وہ فرمائیں گے: اس امت میں کچھ، کچھ کے امین ہیں، خداوند عز و جل کے نزدیک اپنی کرامت کے سبب۔

شاہد ۳

وَرَوَى الْخَطِيبُ الْبَغْدَادِيُّ [ت۴۶۳هـ] فِي «تَالِي تَلْخِيصِ الْمُتَشَابِهِ»[۴]، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ يَحْيَى بْنِ جَعْفَرٍ إِمَامُ الْجَامِعِ بِأَصْبَهَانَ، أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَيُّوبَ الطَّبَرَانِيُّ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ الصَّنْعَانِيُّ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْمُبَارَكُ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنِ عَقِيلِ بْنِ مَعْقِلِ بْنِ مُنَبِّهٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ وَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الْحَقِّ ظَاهِرِينَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ».

ترجمہ:

اسی طرح، خطیب بغدادی [م:۴۶۳ھ] کتاب «تالی تلخیص المتشابہ» میں روایت نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں: ابو الحسن علی ابن یحیی ابن جعفر، اصفہان کے مسجد جامع کے امام نے ہمیں خبر دی، (وہ کہتے ہیں:) سلیمان ابن احمد ابن ایوب طبرانی نے ہمیں خبر دی، (وہ کہتے ہیں:) علی ابن مبارک صنعانی نے ہم سے بیان کیا، (وہ کہتے ہیں:) زید ابن مبارک نے ہم سے بیان کیا، (وہ کہتے ہیں:) ابراہیم ابن عقیل ابن معقل ابن منبہ نے ہم سے بیان کیا، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے وہب ابن منبہ سے، انہوں نے جابر ابن عبد اللہ سے کہ وہ کہتے ہیں: میں نے رسول خدا صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: میری امت میں قیامت تک کچھ حق پر ہمیشہ استوار رہیں گے[۵]۔

↑[۱] . صحيح مسلم، ج۱، ص۹۵
↑[۲] . مستخرج أبي عوانة، ج۱، ص۵۷۷
↑[۳] . السنن الواردة في الفتن للداني، ج۶، ص۱۲۳۶
↑[۴] . تالي تلخيص المتشابه للخطیب البغدادي، ج۱، ص۲۸۷
↑[۵] . مزید شواہد کے مطالعہ کے لئے، آپ عربی ویب سائٹ کی طرف مراجعہ فرمائیں۔
ھم آہنگی
ان مطالب کو آپ اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کریں تاکہ دینی معلومات کو پھیلانے میں مدد ملے۔ نئی چیز سیکھنے کا شکر دوسروں کو وہی چیز سکھانے میں ہے۔
ایمیل
ٹیلیگرام
فیسبک
ٹویٹر
اس متن کا نیچے دی ہوئ زبانوں میں بھی مطالعہ کر سکتے ہیں
اگر دوسری زبان سے واقفیت رکھتے ہیں تو اِس متن کا اُس زبان میں ترجمہ کر سکتے ہیں۔ [ترجمے کا فارم]