جمعہ ۲۶ اپریل ۲۰۲۴ برابر ۱۷ شوّال ۱۴۴۵ ہجری قمری ہے
منصور ہاشمی خراسانی
حضرت علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی کے دفتر کے معلوماتی مرکز (ویب سایٹ) کا اردو زبان میں آغاز ہو گیا ہے۔
loading
سبق
 
آنجناب کا ایک سبق اس بارے میں کہ زمین ایک عالم مرد سے ان تمام ادیان میں جن میں پروردگار عالم نے خلیفہ، امام اور رہنما اپنے حکم سے مقرّر کیا ہے، خالی نہیں رہتی۔
پیغمبر کی صحیح احادیث جو اس پر دلالت کرتی ہیں۔

حدیث ۲

رَوَى أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَزَّارُ [ت۲۹۲هـ] فِي «مُسْنَدِهِ»[۱]، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ قَيْسٍ، عَنْ سَعْدٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ:

لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الْحَقِّ ظَاهِرِينَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ.

ترجمہ:

احمد ابن عمرو بزّار [م:۲۹۲ھ] نے اپنی «مسند» میں روایت نقل کی ہے، (اس طرح سے) انہوں نے بیان کیا ہے: ابو کریب نے ہم سے بیان کیا، وہ کہتے ہیں: ابو معاویہ نے ہمیں بتایا، وہ کہتے ہیں: اسماعیل نے ہمیں بتایا، انہوں نے قیس سے، انہوں نے سعد یعنی ابن ابی وقاص سے اور انہوں نے پیغمبر صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم سے سنا کہ آپ نے فرمایا:

میری امت میں سے کچھ قیامت تک ہمیشہ حق پر قائم رہیں گے۔

شاہد ۱

وَرَوَى ابْنُ بَطَّةَ [ت۳۸۷هـ] فِي «الْإِبَانَةِ الْكُبْرَى»[۲]، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ الرَّزَّازُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعُطَارِدِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي ظَاهِرَةً عَلَى الدِّينِ عَزِيزَةً إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ».

ترجمہ:

اسی طرح ابن بطہ [م:۳۸۷ھ] نے کتاب «الإبانۃ الکبریٰ» میں نقل کیا ہے، انہوں نے کہا: ابو جعفر محمّد بن عمرو بن بختری رزاز نے ہم سے بیان کیا، وہ کہتے ہیں: احمد بن عبد الجبار عطاردی نے ہم سے بیان کیا، وہ کہتے ہیں: ابو معاویہ نے ہم سے بیان کیا، انہوں نے اسماعیل بن ابی خالد سے، انہوں نے قیس سے، انہوں نے سعد بن ابی وقاص سے سنا، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم نے فرمایا: ہماری امت میں سے کچھ قیامت تک ہمیشہ دین پر وقار کے ساتھ قائم رہیں گے۔

↑[۱] . مسند البزار، ج۴، ص۵۲
↑[۲] . الإبانة الكبرى لابن بطة، ج۱، ص۱۹۹
ھم آہنگی
ان مطالب کو آپ اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کریں تاکہ دینی معلومات کو پھیلانے میں مدد ملے۔ نئی چیز سیکھنے کا شکر دوسروں کو وہی چیز سکھانے میں ہے۔
ایمیل
ٹیلیگرام
فیسبک
ٹویٹر
اس متن کا نیچے دی ہوئ زبانوں میں بھی مطالعہ کر سکتے ہیں
اگر دوسری زبان سے واقفیت رکھتے ہیں تو اِس متن کا اُس زبان میں ترجمہ کر سکتے ہیں۔ [ترجمے کا فارم]