علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی کے ہمراہ ہونے کے لۓ پہلا قدم اس اسلامی ویب سائٹ پر فعّال رکنیت ہے کہ جو انکے ساتھیوں اور شاگردوں کے ساتھ براہ راست ارتباط کی راہ ہموار کرتی ہے۔ البتّہ جو لوگ اس اسلامی ویب سائٹ پر فعّال رکنیت کا فارم بھرتے ہیں وہ یہ سمجھ کر اس دفتر سے اپنا رابطہ منقطع نہ کریں کہ انھوں نے اپنا فرض ادا کر دیا ہے، بلکہ اپنی رکنیت کی تصدیق کے بعد اس دفتر کی ہدایات پر توجّہ دیں اور اس کے ساتھ مفید اور مسلسل رابطے میں رہیں، تاکہ اس دفتر کے لۓ ان کی ایمانداری اور اہلیت معلوم ہو سکے، کیونکہ فطری طور پر وہ تمام لوگ جو اس اسلامی ویب سائٹ پر فعّال رکنیت کا فارم بھرتے ہیں اور علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی کے طریقۂ کار اور نظریات کے جواز پر یقین نہیں رکھتے اور انکے ساتھ سوچنے اور تعاون کرنے کی کوشش نہیں کرتے وہ گروہ محض ایسے لوگ ہیں جو تجسّس اور اس عظیم عالم کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی امّید میں اس اسلامی ویب سائٹ پر فعّال رکنیت کا فارم بھرتے ہیں اس بات سے بے خبر کہ ہم ان کی حوصلہ افزای کر رہے ہیں اور اسلامی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی معلومات کی طرف رہنمائ کر رہے ہیں، ان میں سے محض کچھ شریر لوگ ہیں جو اس اسلامی ویب سائٹ پر فعّال رکنیت کا فارم صرف برائ اور ظلم کے لۓ اثر و رسوخ اور جاسوسی کی لۓ بھرتے ہیں؛ اس بات سے بے خبر کہ ہم انکو پہچان لینگے اور رکنیت کے بعد انکی سر گرمیوں پر نظر رکھینگے اور انکو بغاوت پر اکسانے کی اجازت نہیں دینگے ۔ ان شاء اللہ۔ یہاں سے معلوم ہوا کہ اس اسلامی ویب سائٹ کے فعّال ارکان وہ نہیں ہیں جنھوں نے صرف رکنیت کا فارم بھرا ہو بلکہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے رکنیت کا فارم بھرا اور پھر اس کے ساتھ مفید اور مسلسل تعلّق قائم رکھا اور یہی خدا کے بیان کے مصداق ہیں جیسا کہ خدا نے فرمایا: ﴿وَأَنْ لَوِ اسْتَقَامُوا عَلَى الطَّرِيقَةِ لَأَسْقَيْنَاهُمْ مَاءً غَدَقًا﴾ (الجن/ ۱۶)؛ «اور اگر وہ راستے میں ڈٹے رہے تو ہم انھیں تازگی کا پانی پلائیں گے»۔
میں سمجھ گیا