خط کا ترجمہ:
ہمارے ایک دوست نے ہمیں اطلاع دی اور کہا: میں نے منصور ہاشمی خراسانی أیّدہ اللہ تعالی کو ایک خط لکھا اور ان سے کہا کہ وہ مجھے ہر وہ عمل لکھ دیں جو مجھے حق کی شناخت اور اس کی مدد کے بعد کرنا چاہیے تاکہ مجھے نجات حاصل ہو۔ تو انہوں نے مجھے لکھا:
«و امّا بعد؛
[۱۔] نماز کو اسکے اول وقت میں ادا کرو۔
[۲۔] نافلئہ شب ترک نہ کرو اور فجر کے وقت استغفار کرو۔
[۳۔] اگر تم ایک لمحے کے لیے بھی خدا سے غافل نہیں ہونا چاہتے تو غافل نہ ہو؛ کیونکہ اس سے غفلت ہر گناہ کی جڑ ہے۔
[۴۔] موت کو زیادہ یاد کرو اور قبروں کی زیارت کرو؛ کیونکہ تم زمین پر زیادہ دیر نہیں رہو گے۔
[۵۔] ہر مہینے کی پہلی اور آخری جمعرات اور درمیانی بدھ کو روزہ رکھو؛ کیونکہ یہ سنت ہے۔
[۶۔] صدقہ دو؛ کیونکہ یہ تمہارے گناہوں کو ختم کر دیتا ہے۔
[۷۔] اپنے والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو، اگرچہ وہ تمہارے ساتھ برا رویّہ ہی اختیار کیوں نہ کریں؛ کیونکہ انہوں نے تمہارےساتھ کافی نیکی کی ہے۔
[۸۔] قطع رحم نہ کرو، چاہے وہ بالوں سے لٹکا ہوا ہی کیوں نہ ہو۔
[۹۔] جھوٹ مت بولو، جب تک کہ تمہیں خود کے مارے جانے یا کسی اور کے مارے جانے کا خوف نہ ہو۔
[۱۰۔] غیبت نہ کرو، مگر یہ کہ وہ کافر یا فاسق نہ ہو۔ اس لیے جب تم دوسروں پر ان کی غیر موجودگی میں تنقید کرو تو کہو: جو ایسا کرتے ہیں یا ایسا کہتے ہیں اور ان کا نام نہ لو۔
[۱۱۔] بحث مت کرو، چاہے تم صحیح ہی کیوں نہ ہو، بلکہ اپنی دلیل پیش کرو اور خاموش ہو جا ؤ، چاہے تم پر شکست کا الزام ہی کیوں نہ لگے۔
[۱۲۔] اپنی غلطی کو قبول کرو، چاہے تمہاری ناک ہی کیوں نہ زمین پر رگڑی جائے۔
[۱۳۔] ہر برے کام کو اگر دیکھو تو اس سے منع کرو اور ہر اس نیکی کا حکم دو جس کو تم نہ دیکھو۔ کیوں کہ یہ دنیا میں اصلاح کی کنجی ہے۔
[۱۴۔] زیادہ بات نہ کرو تاکہ سالم رہو؛ کیونکہ بہت زیادہ بات خامیوں سے خالی نہیں ہوتی۔
[۱۵۔] مذاق مت کرو، مگر یہ کہ سچ بولو۔
[۱۶۔] کسی کی توہین نہ کرو اور کسی پر تہمت نہ لگا ؤ، چاہے وہ مرنے کا مستحق ہی کیوں نہ ہو۔
[۱۷۔] اپنے وعدوں پر قائم رہو، چاہے وہ کسی بچے کے ساتھ ہی کیوں نہ ہو۔
[۱۸۔] مومن کی عزت نہ اچھالو؛ کیونکہ تمہاری عزت بھی ختم ہو جائے گی۔
[۱۹۔] غصہ نہ کرو، مگر یہ کہ اسے دبا لو؛ کیونکہ غصہ جہنم کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے۔
[۲۰۔] لوگوں پر سختی نہ کرو تاکہ وہ تم پر سختی نہ کریں؛ یعنی عیب تلاش نہ کرو، چھان بین نہ کرو، ملامت نہ کرو اور انتقامی کارروائی نہ کرو۔
[۲۱۔] اپنا کام دوسروں کے سپرد نہ کرو مگر یہ کہ جب تم خود عاجزی کا مظاہرہ کرو۔
[۲۲۔] اپنا پیٹ نہ بھرو اور ایسی چیز نہ کھا ؤ جو تمہاری طبیعت کے مطابق نہ ہو۔
[۲۳۔] تمہاری جنسی خواہش ایک بھوکا اور سوتا ہوا دیو ہے۔ خبردار اس کو مت جگاؤ وہ تمہیں کھا جائے گا۔
[۲۴۔] جس چیز کے متعلق علم نہیں رکھتے اس پر اظہار نظر نہ کرو؛ کیونکہ تم مبالغہ آرائی کربیٹھوگے۔
[۲۵۔] پانچ گھنٹے سے کم اور آٹھ گھنٹے سے زیادہ نہ سو؛ کیونکہ تم خود کو نقصان پہنچا ؤ گے۔
[۲۶۔] سنی ہوئی ہر بات کو بیان نہ کر و؛ کیونکہ یہ جھوٹ بھی ہوسکتی ہے۔
[۲۷۔] تمہارا وقت الماس سے زیادہ قیمتی ہے؛ اس لیے اسے کھیل کود اور ان کاموں پر خرچ نہ کرو جس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
[۲۸۔] مطالعہ کرو؛ کیونکہ ابھی بھی بہت سی چیزیں ایسی ہیں جو تم نہیں جانتے۔
[۲۹۔] ورزش کرو؛ کیونکہ مضبوط مومن کمزور مومن سے بہتر ہے۔
[۳۰۔] پاکیزہ اور آراستہ رہو، چاہے تم اخبار ہی کیوں نہ پہنے ہوئے ہو۔
میں اللہ سے اپنے اور تمہارے لیے توفیق اور مغفرت طلب کرتا ہوں اور سلامتی ہو تم پر اور ہر اس شخص پر جو ہدایت کی پیروی کرتا ہے»۔
خط کی تفصیل:
مومن مردوں اور عورتوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس گرانقدر خط کی قدر کریں اور اس کو تزکیہ اور اصلاح کے لئے خود کا برنامہ بنائیں، تاکہ اس طرح وہ خدا کا قرب حاصل کر سکیں اور زمین پر اس کے خلیفہ کی مدد کے لیے تیار ہو سکیں۔