خط کا ترجمہ:
بسم اللہ الرّحمن الرّحیم
یہ وہی خط ہے جسے خدا کا بندہ، منصور ہاشمی خراسانی اپنے ہاتھ سے تحریر کر رہا ہے اور اس پر خدا کو گواہ بناتا ہے کہ جب خدا کی وحدانیت اور اس کے بندے محمّد صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کی نبوت کی گواہی دیتا ہے اور گواہی دیتا ہے کہ جنت اور جہنم حق ہے اور قیامت آنے والی ہے اور خدا مردوں کو زندہ کرتا ہے، اما بعد۔۔۔
جان لو کہ اس حرکت سے میرا مقصد دنیاوی زندگی میں دولت، طاقت یا شہرت حاصل کرنا نہیں ہے اور نہ میں دنیا میں برتری حاصل کرنا چاہتا ہوں، نہ ہی تباہی پھیلانا چاہتا ہوں، نہ ہی دین میں بدعت ایجاد چاہتا ہوں، نہ ہی کوئی فرقہ بنانا چاہتا ہوں اور نہ ہی کسی حلال کو حرام اور حرام کو حلال قرار دینا چاہتا ہوں اور نہ ہی کسی ایسی چیز کا دعویٰ کرنا چاہتا ہوں جسے اللہ تعالیٰ نے میرے لئے نہیں بنایا۔ بلاشبہ میں فرشتہ نہیں ہوں، اور میں یہ نہیں کہتا کہ مجھ پر وحی نازل ہوتی ہے، اور نہ یہ کہتا ہوں کہ میں اس امر کا مالک ہوں، میں یہ نہیں کہتا کہ میں ان کے ساتھ رابطے میں ہوں۔ اس اقدام سے میرا مقصد صرف اور صرف اسلام کو برقرار رکھنا اور اسکو کتاب خدا اور اسکی سنّت پر مبنی بدعتوں سے بچانا ہے۔ میں نہ تو ظالم ہوں اور نہ ہی فتنہ باز دھوکہ دینے والا، لیکن میں آپ کو اسلام کے بارے میں ایسی چیزیں یاد دلانے آیا ہوں جو آپ بھول گئے ہیں اور اس کی وہ چیزیں جو چھپا دی ہیں انہیں ظاہر کرنے کے لئے آیا ہوں، بغیر کسی اجرت کو طلب کئے اور بنا کسی احسان کے۔ میں زمین پر خدا کے خلیفہ کی تصدیق کرنے اور ان کے لئے راستہ ہموار کرنے کے لئے آیا ہوں، لہذا میں ان کی مدد کرنے کے لئے ایک گروہ آمادہ کروں گا اور اسے اپنی نگرانی میں کتاب، حکمت، نصیحت، نظم اور ضبط کے ساتھ پروان چڑھاؤں گا، تاریکی میں روشن ایک شمع کی مانند۔ یہاں تک کہ میں اس چیز کو قریب کر دوں گا جسے تم نے دور کیا اور جس چیز کو تم نے مشکل کیا اسے آسان کر دوں گا اور تمہارے مظلوموں کے لئے خوشخبری اور تمہارے ظالموں کے لیے تنبیہ رہونگا۔ بلاشبہ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے وہ سچا ہے اور جس کا تم انتظار کرتے ہو وہ اس وقت پورا ہو گا جب تم میں سے کافی تعداد میں لوگ اٹھیں، قیام کریں اور ان میں سے کچھ دوسرے کے ساتھ مل جائیں تاکہ جو اپنی جان کا خوف رکھتا ہو وہ محفوظ ہو جائے اور جو اپنے آپ کو کمزور سمجھتا ہو، مضبوط ہو جائے۔ اس اقدام سے میری مراد حکومت مہدی کی زمینہ سازی ہے۔ میرا مقصد نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا ہے۔ لہذا میری مدد کرو کہ میں اپنے مقصد تک پہنچ جاؤں، خدا تم سے راضی ہو اور ان گناہوں کو معاف کرے جو تمہارے ہاتھوں نے تمہارے آگے بھیجے ہیں، جب تم انکی طرف میری دعوت پر لبیک کہو اور نزدیک و دور دور سے میری طرف دوڑتے آوّ، یہاں تک کہ سب کا دین ان کے لئے ہو جائے اس زمین پر انکی بادشاہی آئے اور اُن کا نام ہمیشہ کے لئے مقدّس ہو جائے۔ بہرحال میں نے تم پر اپنی حجت تمام کر تمہیں اپنا راستہ دکھا دیا ہے۔ اب جو میری مدد کرے گا وہ میرا ہے اور جو مجھے حقیر سمجھے گا، اللہ میرا مددگار ہے میں نے اسی پر بھروسہ کیا ہے اور اسی کی طرف میرا لوٹنا ہے۔ والسلام