خط کا ترجمہ:
ایسا شخص جو اصلی اور نقلی سونے میں فرق نہیں کر پاتا کیا اسے ایسی پیمائش کی ضرورت نہیں ہے جو اسے اصل اور نقل کی پہچان کرا سکے؟! یا جو صحیح اور غلط راستے کی تمیز نہیں کر پاتا کیا اسے راستہ دکھانے کے لیے کسی رہنما کی ضرورت نہیں ہے؟! یا جو شخص کسی اندھیری جگہ میں پھنسا ہوا ہے کیا اسے ایک روشن چراغ کی ضرورت نہیں ہے؟! یا جو شخص اپنی آنکھ کھو چکا ہو کیا اسے ہاتھ پکڑنے کے لیے کسی بینا شخص کی ضرورت نہیں ہے؟! یا جو ڈوب رہا ہے کیا اسے پکڑنے کے لیے ایک مضبوط گرفت کی ضرورت نہیں ہے؟! کیا کوئی عقلمند آدمی بغیر کشتی کے سمندر میں جاتا ہے؟! کیا کوئی نابینا شخص بغیر کسی بینا ساتھی کے سفر کرتا ہے؟! اسی طرح جو حق اور باطل کا علم نہیں رکھتا اسے اسکی پیمائش کے لیے ایک معیار کی ضرورت ہے اور جو ہدایت اور گمراہی میں تمیز نہیں کرتا تو اسے راستہ دیکھانے کے لئے ایک ہادی کی ضرورت ہے اور جو شک کے اندھیروں میں گرفتار ہے اسے ایک روشن چراغ کی ضرورت ہے جو اسکے اندھیروں کو اجالے میں تبدیل کر سکے۔ جو صحیح یا غلط کی پہچان میں اندھا ہو تو اسے ایک ایسے ساتھی کی ضرورت ہے جو اسکا ہاتھ تھام سکے اور اسے صحیح اور غلط کی پہچان کرا سکے اور جو جہالت کے سمندر میں ڈوب رہا ہو اسے ایک مضبوط گرفت کی ضرورت ہے جو اسے ڈوبنے سے بچا سکے۔ بنا کسی معیار کے کسی کو پہچان لینا، بنا کسی راہنما کے راستہ جان لینا، بنا کسی روشنی کے دیکھ لینا اور بنا کسی بینا ساتھی کے نابینا کا سفر کر لینا اور سمندر میں بنا کشتی کے نجات پا لینا نا ممکن ہے۔
خط کی شرح:
یہ معیار، راہنما، شمع، ساتھی، مضبوط گرفت، اور یہ انسان کو نجات دلانے والی کشتی جیسا کہ عظیم کتاب «اسلام کی طرف واپسی» میں اور جناب منصور کے دیگر اقوال اور تحریروں میں بیان کیا گیا ہے، «عقل سلیم» ہی وہ چیز ہے جو کتاب خدا اور اس کے مقدس خلیفہ کی طرف راہنمائی کرتی ہے اور ان دونوں کے علاوہ کسی اور کی تبعیت سے انسان کو روکتی ہے اور اسکے علاوہ، حق، باطل، نور، ظلمت، ہدایت، گمراہی، صحیح اور غلط میں کوئی فرق نہیں ہے۔