بدھ ۱۷ دسمبر ۲۰۲۵ برابر ۲۶ جمادی الثّانی ۱۴۴۷ ہجری قمری ہے

منصور ہاشمی خراسانی

حضرت علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی کے دفتر کے معلوماتی مرکز (ویب سایٹ) کا اردو زبان میں آغاز ہو گیا ہے۔
loading
سلفی مسلمان

عقل سے انحراف، خدا سے انحراف کا لازمہ ہے؛ کیونکہ عقل خدا کی مخلوق ہے اور وہ صرف وسیلہ ہے جو انسان کے اندر کسی چیز کی شناخت کیلئے قرار دی گئی ہے۔ اسی وصف کے ساتھ عقل کی ضدیت انسان کے ارادہ اور فعل کی ضدیت کے معنی میں ہے! ایسے افراد جو عقل کو شریعت کا رقیب سمجھتے ہیں وہ اس بڑی حقیقت سے غافل ہیں کہ عقل اور شریعت ایک سر چشمے سے لئے گئے ہیں دونوں خدائے واحد کی مخلوق ہیں! کیا خدا کی خلقت میں اختلاف ہے؟ کیا اس کی کچھ مخلوقات دوسری مخلوقات کی نقیض کرتی ہیں؟ تو یہ بات واضح ہے کہ ایسا ہر گز نہیں ہے؛ کیونکہ افعال خداوند حکمت سے خالی نہیں ہیں۔ کوئی بھی دوسرے کی نقیض نہیں کرتے؛ جیسا کہ قرآن مجید میں خدا کا فرمان ہے: ﴿مَا تَرَى فِي خَلْقِ الرَّحْمَنِ مِنْ تَفَاوُتٍ؛ «خدا کی خلقت میں کوئی نقیض نہیں دیکھو گے»۔ دوسرے الفاظ میں، جس نے شریعت کو بھیجا ہے وہی ہے جس نے عقل کو پیدا کیا ہے، تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ عقل اور شرع کا تناقض محال ہے۔ جو لوگ عقل اور شرع کو تضاد سمجھتے ہیں، نادانستہ طور پر الحاد کی طرف توجہ کر لی ہے اور وہ عقل کے خالق کو شریعت کے خالق سے الگ سمجھتے ہیں۔ عقل و شریعت کے تنازع کا عقیدہ شرک آمیز ہے جو عقیدۂ توحید کے مقابلے میں وجود میں آیا ہے۔ کیونکہ عالم میں دو قسم کا وجود اور تکوین کی ضدیت کا تشریع کے ساتھ پایا جانا صرف الحادی نظریے پر موقوف ہے! اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ شرع عقل کے موافق ہے اور واضح طور پر اس کی تصدیق کرتی ہے۔ [اسلام کی طرف واپسی، ص۱۶]

منکرین حجیت عقل کے شبہات

وہ لوگ جو عقل کو حجت نہیں مانتے ان کی نظر میں عقل کے ادراکات محدود ہیں۔ جب عقل کے ادراکات محدود ہیں تو عقل معیار شناخت نہیں ہو سکتی ہے حالانکہ ان کے نزدیک عقل کے ادراکات کی محدودیت ان کے غلط ہونے کے معنی میں نہیں ہے۔ عقل کی محدودیت حجّیت کیلئے مانع نہیں ہے۔ حجّیت تو ہے، مگر ادراکات الٰہی کے مقابلے میں عقل کی حجّیت کم ہے۔ کیونکہ عقل ایسی مخلوق ہے جو ذاتی محدود ہے۔ اس بنا پر عقل ہر چیز نہیں جان سکتی۔ لیکن جو چیز جان لیتی ہے وہ صحیح جان لیتی ہے اور یہی اس کی حجّت بننے کیلئے کافی ہے۔ جیسے آنکھ ساری چیز کو نہیں دیکھتی ہے لیکن جو چیز دیکھ لیتی ہے وہ صحیح دیکھ لیتی ہے۔ کان ہر چیز نہیں سنتا لیکن جو چیز سن لیتا ہے وہ صحیح سنتاہے۔ اور یہی آنکھ اورکان کے حجّت ہونے کے لئے کافی ہے۔ [اسلام کی طرف واپسی، ص۱۷]

منکرین حجیت عقل کے شبہات

کامل معرفت صرف اللہ کو ہے اور اس کے علاوہ کوئی بھی شناخت کامل کا حامل نہیں ہو سکتا ہے۔ اسی وجہ سے جو اس نے شریعت بھیجی ہے وہ کامل ہے لیکن شریعت کا کامل ہونا شریعت کو عقل سے متعارض نہیں کرتا ہے کیونکہ عقل جن چیزوں کے بارے میں گفتگو کرتی ہے شریعت ان کے خلاف نہیں ہے کیونکہ عقل تو وہاں کچھ کہتی نہیں جہاں شریعت کی مخالفت ہو۔ جیسے جنت دوزخ جو غیبی ماہیت ہے عقل ان کے بارے میں خاموش ہے لیکن شرع ان کے بارے میں بتاتی ہے۔ تو اس طرح شرع کی باتیں عقل کے خلاف شمارنہیں کی جائیں گی۔ اور کچھ عبادتیں بھی ایسی ہیں جو صرف اعتبار کی حامل ہیں تبعاً ان کے بارے میں بھی عقل خاموش ہے۔ لیکن شرع انکے بارے میں بیان کرتی ہے۔ اس دلیل کے ساتھ شرع کی بات عقل کے خلاف نہیں کہی جائے گی۔ خصوصی طور پر اس توجہ کے ساتھ کہ چونکہ عقل شرع کی حجّیت کو درک کرتی ہے۔ اس طرح سے ان ممکن وقائع کے اعتبار عملی اور اخبار قطعی کو قبول کرتی ہے۔ [اسلام کی طرف واپسی، ص۱۷]

منکرین حجیت عقل کے شبہات

وہ لوگ جو عقل کی حجّیت کا انکار کرتے ہیں ان کو اپنا دعوی ثابت کرنا محال ہے کیونکہ کسی بھی دعوے کا اثبات عقل کی حجّیت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ لہٰذا وہ لوگ بغیر خود جانے ہوئے عقل سے استدلال کر رہے ہیں کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ عقل محدود ہے اور محدود سے استدلال جائز نہیں ہے۔ یہ بات خود ہی عقلی ہے تو اگر عقل سے استدلال جائز نہیں تو یہ استدلال بھی جائز نہیں ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ عقل کے خلاف تبلیغ کرنا شیطان کا کام ہے۔ اس طرح دنیا میں جہالت کے لئے زمین ہموار ہوتی ہے اور ہر وہ انسان کہ جو عقل کے خلاف تبلیغ کرتا ہے وہ شیطان کا سپاہی ہے جو چاہتے نہ چاہتے بھی اس کی خدمت میں رہتا ہے۔ اور خدا کے مقابلے میں میدان میں کمر بستہ ہے۔ [اسلام کی طرف واپسی، ص۱۸]

عقل اور فلسفلہ کا فرق

کچھ کہتے ہیں کہ عقل سے مراد فلسفہ ہے۔ اسی وجہ سے عقل کی مخالفت کرتے ہیں جبکہ یہ درست نہیں ہے۔ کیونکہ عقل خدا داد طاقت ہے جو مفاہیم اور مصادیق کو صحیح درک کرنے کے لئے عطا کی گئی ہے جو تمام انسانوں کے درمیان مشترک ہے۔ اور فلسفیوں سے مختص نہیں ہے۔ حالانکہ فلسفہ ایک خاص علم کا نام ہے، جیسے وہ علوم انسانی جو یونان کے اندر وجود میں آئے، اور وہی علوم عباسیوں کے زمانے میں مسلمانوں کے درمیان بھی وارد ہوئے اور دوست اور دشمن پیدا ہوئے ہیں۔ یہ بات واضح ہے کہ عقل فلسفے کی پیدائش سے پہلے وجود میں آئی اور فلسفہ تو ایک جدید علم ہے جو عقل پر مبنی ہے۔ جس طرح سے دوسرے علوم عقل پر مبنی ہیں جیسے، حساب ہندسہ، طب و غیرہ تو ہر علم نے کسی نہ کسی رخ سے عقل سے کام لیا ہے۔ اسی بنیاد پر ہر فلسفی عاقل ہے لیکن ہر عاقل فلسفی نہیں اور وہ چیز جومعیار شناخت ہے وہ عقل ہے فلسفہ نہیں۔ دوسرے میں عقل سے مراد جہاں عقل شناخت کا معیار شمار کی جاتی ہے وہ تمام عقلاء کی عقل ہے کسی ایک فلسفی کی عقل نہیں ہے اور یہ بات واضح ہے کہ عقلاء کے تعقل و تفکر اور فلاسفہ کے تعقل و تفکر کے درمیان فرق ہے۔ اس لئے فلسفے کی مخالفت، عقل کی مخالفت نہیں ہونی چاہئے کیونکہ عقل فلسفے کے برابر نہیں ہے اور عقل کا لازمہ فلسفے کا لازمہ نہیں ہے۔ [اسلام کی طرف واپسی، ص۱۸]

آنجناب کی جانب سے ایک خط، انکے ایک ساتھی کے نام کہ جس میں آپ انہیں نصیحت فرماتے ہیں اور انہیں دنیا پرستی سے روکتے ہیں۔

سوئے ہوئے بہت سارے اٹھ نہیں پائے، گئے ہوئے واپس نہ آپائے اور بہت سارے بیمار کہ جنہیں شفا نہیں مل پائ ہے۔ اسی طرح آج جو بھی زندہ ہے اسے مرنا ہے اور جو بھی کھاتا پیتا ہے اسے ایک دن خود مٹی کی خوراک بن جانا ہے۔۔۔ موت سے غافل نہ ہونا؛ کیونکہ موت تم سے غافل نہیں ہے۔ خود کو مرنے کے لئے آمادہ رکھو؛ کیوں کہ نہیں پتہ موت تم پر کب آن پڑے۔ بڑی بڑی خواہشوں کو ترک کرو اور اپنے خواہشات نفس کے پیچھے پیچھے مت دوڑو۔ حصول دنیا پر خوشحال اور ترک دنیا پر غمگین نہ ہو۔ [خط ۲]

آنجناب کی جانب سے ایک خط، انکے ایک ساتھی کے نام کہ جس میں آپ انہیں نصیحت فرماتے ہیں اور انہیں دنیا پرستی سے روکتے ہیں۔

اپنی مہار کو شیطان کے ہاتھوں سے لے کر زمین پر موجود خلیفہ خدا کے حوالے کر دو؛ کیونکہ شیطان تمہیں آگ کی طرف لے جائےگا اور زمین پر موجود خدا کا خلیفہ تمہیں بہشت کی طرف ہدایت کریگا۔۔۔ مھدی کے ناصر و مددگار وہ افراد نہیں ہیں جو خدا کی معصیت کرتے ہیں، انکے ناصر وہ لوگ ہیں جو چھوٹے بڑے تمام گناہوں سے پرہیز کرتے ہیں؛ اپنی راتیں نمازوں میں گزار دیتے ہیں اور اپنا دن تعلیم و تعلم میں ۔ ایسے افراد خدا کے کئے ہوئے وعدوں پر ایمان رکھتے ہیں اور روز جزا سے ڈرتے ہیں؛ جب وہ خدا کی بارگاہ میں پیش کئے جائیں گے اس وقت وہ اپنے کردار کا مشاہدہ کریں گے۔ [خط ۲]

آنجناب کی جانب سے ایک خط، انکے ایک ساتھی کے نام کہ جس میں آپ انہیں نصیحت فرماتے ہیں اور انہیں دنیا پرستی سے روکتے ہیں۔

ناصران مھدی انبیائے خدا کے اخلاق کے مطابق بناۓ گۓ ہیں اور اس کے اولیاء کے اخلاق کے مطابق ہیں۔ حق جیسے کہ ان پر آشکار ہوگیا ہو وہ حق کو قبول کر لیتے ہیں اور باطل نے جیسے کہ انہیں رسوا کر دیا ہو اسے ترک کر دیتے ہیں۔ ناصران مھدی نہ متعصب ہوتے ہیں اور نہ ہٹ دھرم، یہ افراد نہ بد زبان ہوتے ہیں اور نہ ہی بکواس باتیں کرنے والے۔ یہ لوگ خدا سے جھوٹ منسوب نہیں کرتے ہیں اور وہ لوگ جو خدا سے جھوٹ منسوب کرتے ہیں ان سے دوری اختیار کرتے ہیں۔ نمازوں کو انکے وقت پر ادا کرتے ہیں اور اپنے مال سے ضرورت مندوں کی مدد فرماتے ہیں۔ اپنے غصے کو پی جاتے ہیں اور لوگوں پر جفا کرنے سے پرہیز کرتے ہیں۔ اپنے والدین کا احترام کرتے ہیں اور انکی بری اخلاقی عادتوں پر صبر کرتے ہیں۔ اپنی دوستی کے بہانے وہ اپنے دوستوں کی بے احترامی نہیں کرتے ہیں اور اپنی دشمنی کے بہانے اپنے دشمنوں پر ستم نہیں کرتے ہیں۔ جاہلوں کے ساتھ مدارات سے پیش آتے ہیں اور ناسمجھوں کے ساتھ بحث نہیں کرتے ہیں۔ یہ لوگ نہ زیادہ بات کرتے ہیں نہ زیادہ ہنستے ہیں نہ زیادہ سوتے ہیں اور نہ زیادہ کھاتے ہیں۔ اپنی شہوت کی مہار اپنے ہاتھوں میں رکھتے ہیں اور اپنے پاک دامنی کے پلڑے کو کبھی ہلکا ہونے نہیں دیتے ہیں۔ یہ لوگ نہ ڈرپوک ہیں اور نہ ہی بے حیا، یہ نہ خود نمائی کرتے ہیں اور نہ زیادہ گوئی سے کام لیتے ہیں۔ ایسے افراد فاسقوں سے نہ کبھی دوستی کرتے ہیں اور نہ ہی ظالمین کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے ہیں۔ فائدہ بخش کاموں کو انجام دیتے ہیں اور اپنے وقت کو برباد نہیں کرتے ہیں۔ یہ لوگ کتاب خدا سے مانوس اور حلال و حرام سے آشنا ہیں۔ علماء کی تعلیمات کے منکر نہیں ہیں اور انکی تعلیمات سے کوئی بیر نہیں رکھتے ہیں بلکہ انکی ضرورتوں کو پوری کرتے ہیں اور انکی مدد کے لئے آگے بڑھتے ہیں ۔ جب انہیں مھدی کی طرف دعوت دی جاتی ہے تو وہ اسکی مدد کے لئے یک جا جمع ہو جاتے ہیں۔ [خط ۲]

آنجناب کی جانب سے ایک خط، انکے ایک ساتھی کے نام کہ جس میں آپ انہیں نصیحت فرماتے ہیں اور انہیں دنیا پرستی سے روکتے ہیں۔

تمہیں کیا لگتا ہے، جو میری دعوت پر لبیک کہتے ہوئے میری مدد کے لئے دوڑے چلے آتے ہیں کیا وہ یہ امید رکھ کر آتے ہیں کہ وہ میرے ذریعے اپنی دنیا بنا لیں گے ؟ ایسا نہیں ہو سکتا! کیونکہ وہ لوگ جانتے ہیں کہ میرے پاس دنیا ہے ہی نہیں کہ میں اس میں سے انہیں کچھ دے دوں۔ انہیں میرے ساتھ شب بیداری اور دن کی بھاگ دوڑ کے سوا کچھ نہیں ملنے والا ہے، لیکن انہیں بہشت ضرور حاصل ہوگی کہ جس کے نیچے نہریں جاری ہونگی وہ لوگ اس آگ سے بچے رہیں گے کہ جسکا ایندھن انسان ہوگا۔ کیا تم یہ سوچتے ہو کہ جو لوگ مجھ سے بھاگتے ہیں اور میرے دشمن تک مدد پہنچاتے ہیں ایسے لوگ آخرت میں کامیابی کی امید رکھتے ہیں؟ ایسا نہیں ہو سکتا! کیونکہ وہ لوگ جانتے ہیں کہ وہ دنیادار افراد کی چاپلوسی کرتے ہیں قدرتمند اور دولتمند افراد کی خدمت میں لگے رہتے ہیں، آخرت میں انکی قسمت جہنم کی آگ کے سوا کچھ نہ ہوگی۔ لوگوں کو چھوڑ دو کہ وہ اپنا راستہ خود اختیار کریں کیونکہ انہیں اس انتخاب کا کوئی فائدہ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔ [خط ۲]

آنجناب کی جانب سے ایک خط، انکے ایک ساتھی کے نام کہ جس میں آپ انہیں نصیحت فرماتے ہیں اور انہیں دنیا پرستی سے روکتے ہیں۔

آل محمد کے قرض کو ادا کرنے کے لئے ہم آج اس راستے پر نکلے ہیں۔ خدا کی قسم ہم اس راستے میں استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں، اس راستے میں ہمیں نہ ملامت کا خوف ہے نہ ہی ملامت گری کا ڈر ہے۔ اس اقدام کا مقصد ظھور مہدی کے لئے زمینہ سازی کرنا ہے۔ اس اقدام سے ہمارا مقصد مھدی کی حکومت کو ممکن بنانا ہے۔ لہذا آج جو بھی ہمارے ساتھ رہے گا وہ کل بھی ہمارے ساتھ رہے گا اور کل ہم اس کے کنارے کھڑے ہونگے جنکے لئے آج ہم یہ کام کر رہے ہیں۔ لہذا ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرو۔ خدا آپ سب پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے؛کیونکہ آپ ہی لوگ خدا کے نیک بندے ہیں؛ وہ لوگ جو زمین پر کمزور شمار کئے جاتے ہیں خدا انہیں اپنے لطف و کرم سے اس دنیا کو انکی میراث قرار دے دیتا ہے۔ وہ انسان جو تمہیں بہترین راستے کی طرف ہدایت کر رہا ہے جو تمہیں بہترین روش سے آشنا کرا رہا ہے جو تمہیں بہترین مقاصد کی طرف دعوت دے رہا ہے اسکی مدد کرنے میں ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرو بجائے اسکے کہ تم اس سے اپنی اجرت طلب کرو اور اپنے متعلق کوئی دعویٰ کرو۔ [خط ۲]

آنجناب کا ایک خطبہ جس میں وہ امام مہدی کی غیبت کے نتائج سے ڈرا رہے ہیں اور امام مہدی کے ظہور کی طرف دعوت دے رہے ہیں۔

قول کا ترجمہ: میں تم سے سچ کہ رہا ہوں: اسکی غیبت میں تمھارا پیٹ تمھاری پشت سے چپک جاۓ گا اور تم گھانس پھونس پر سو جاؤ گے! تم صبح و شام غصے میں رہو گے اور مرنے کی آرزو کروگے! تمھارے گھر ویران اور تمھارے بازار بند ہو جایئں گے! کانٹے دار کھیت اگ جایئں گے اور پھل دار درخت خشک ہو جایئں گے! مویشیوں کے جھنڈ منتشر ہو جایئں گے اور کوئ ان کو جمع کرنا نہیں چاہے گا! تمھارے سروں میں جویئں پڑ جایئں گی اور تمھارے ہاتھ خاک آلود ہو جایئں گے! تمھارے شہر تباہ اور تمھارے گاؤں ویران ہو جایئں گے! تمھاری گلیوں سے کوئ نہیں گزرے گا اور تمھارے دروازوں پر کوئ دستک نہیں دے گا! تمھارے نالوں میں پانی نہیں ہوگا اور تمھارے کنوؤں میں سانپ گھونسلا بنا لیں گے! تمھارے چوراہوں پر بھیڑۓ گھومتے پھریں گے اور تمھاری بلڈگوں پر الو آہیں بھریں گے! تمھاری کھڑکیوں پر مکڑیاں جالا بن لیں گی اور تمھاری حوضوں پر مینڈک گایئں گے! تم اندھیری وادیوں میں رہو گے اور پہاڑوں کی چوٹیوں پر پناہ لو گے!تم چٹانوں کی دراڑوں میں چھپ جاؤ گے اور صحرا کے پرندوں کے ھمنشین بن جاؤ گے! تمھاری زمینوں سے دھنواں آسمان کی طرف اٹھے گا اور اسکی آگ نہ بجھ سکے گی! تمھارے دشمن تم پر غلبہ پا لیں گے اور مغرب و مشرق کے شیاطین تمھیں کھا جایئں گے! وہ تمھارے بچوں کی فریاد نہیں سنیں گے اور تمھارے بزرگوں پر رحم نہیں کریں گے! وہ تمھاری جایئداد تقسیم کر لیں گے اور تمھاری ناموس کے لۓ قرعہ ڈالیں گے! وہ تمھارے مردوں کو نہیں دفنایئں گے بلکہ اپنے کتوں کو دفن کریں گے! [قول ۱]

آنجناب کا ایک خطبہ جس میں وہ امام مہدی کی غیبت کے نتائج سے ڈرا رہے ہیں اور امام مہدی کے ظہور کی طرف دعوت دے رہے ہیں۔

قول کا ترجمہ: ھان، اے لوگوں! ان لمحوں پر جو کچھ منحصر ہے ، جلدی مت کرو! وقت تنزلی کے نزدیک ہو گیا ہے اور وعدوں کا وقت قریب آ گیا ہے۔ عنقریب غیبت کے لمحے جنکو تم تسکین سمجھتے ہو بہار کے اونٹوں کی طرح مدہوش ہو جایئں گے اور ان کے نوکیلے دانت تمھاری آنکھوں میں دھنس جایئں گے! قسم ہے اس خدا کی جس کے قبضے میں میرا جسم و جان ہے میں جو کچھ کہ رہا ہوں وہ شاعری نہیں ہے اور گفتگو میں مبالغہ آرائ نہیں ہے۔ عنقریب جب زمانے کی دیغ ابلے گی اور وقت کا دریا چڑھے گا اور فتنے کی چکی کو پھیر دے گا اور افرا تفری کی چٹانوں کا رخ موڑ دے گا۔ خطرہ! خطرہ! آگاہ رہو کہ تم میں سے کوئ بھی بخشا نہیں جاۓ گا! وہ تم میں سے ہر غیر سماجی کو بھی لے آیئں گے اور مکھن اور چاچھ نکال لیں گے۔ جب فتنہ زمین پر اترتا ہے تو وہ کھڑا ہوتا ہے اور بیٹھے بیٹھے کاٹتا ہے۔ خطرہ! خطرہ! آج جب کہ تمہیں ایک موقع ملا ہے اپنے دین کو لے لو اور چلے جاؤ! اگر تمہیں میرے پاس حق مل جاۓ تو میری طرف آؤ اگرچہ برف پر چار ہاتھ پاؤں ہوں؛ کیونکہ میں تمہیں امام مہدی کی طرف دعوت دونگا اور اگر تم مجھے نہیں چاہتے اور تم میری طرف آنا پسند نہیں کرتے تو جہاں تک مجھ سے دور جا سکتے ہو چلے جاؤ اگرچہ تم فرار نہیں کر سکتے؛ کیونکہ خدا کی قسم اگر تم آسمان کے ستاروں کے پیچھے چھپ جاؤ تب بھی وہ تمہیں ڈھونڈھ لایئں گے اور تمہیں رسوا کر دیں گے؛ کیونکہ یہ کام اتنا آسان نہیں جتنا تم نے سوچا ہے بلکہ یہ ایک بڑی مصیبت ہے جو ضعیف کو بےتاب اور جوانوں کی نیندیں اڑا دیتی ہے۔ [قول ۱]

ان لوگوں کے بارے میں کہ جو آنجناب کی قدر و منزلت کو نہیں سمجھتے، اور مھدی کی طرف آنجناب کی دعوت کا مزاق اڑاتے ہیں۔

قول کا ترجمہ: سورج کے بنا وہ کس طرح سویرا دیکھیں گے؟بنا پانی کے زمین کس طرح ہریالی دیکھے گی؟! تا ابد ان کی شام باقی رہے گی اور ان کی زمین بنجر بنی رہے گی۔ چونکہ خلیفۂ خدا ان پر غالب نہیں ہیں اور احکام خدا ان کے درمیان جاری نہیں ہوں گے۔ جو خدا پر ایمان نہیں رکھتے ہیں اور جو اس کے لئے کسی شریک کے قائل ہیں، انہیں چھوڑو۔ وہ لوگ ہماری باتوں کا مزاق اڑائیں اور اپنے اسی کھیل تماشے میں سرگرم رہیں؛ وہ لوگ خود کش افراد کی طرح پشیمان ہونگے اور نجاست خور حیوان کی طرح الٹیاں کریں گے۔ اور پھر اس وقت وہ لوگ میری تلاش میں دریاؤں میں غوطے لگائیں گے اور پہاڑوں کو سر کر جائیں گے؛ اس وقت وہ لوگ مجھے پہاڑوں کی دراڑوں میں تلاش کریں گے اور بیابان کے چرواہوں سے میرا پتہ پوچھیں گے تاکہ میں ان سے وہ ساری باتیں دوبارہ کہوں جسے وہ آج سننے پر آمادہ نہیں ہیں اور انہیں ان راستوں کی پھر سے نشاندہی کراؤں جسے وہ آج مجھ سے قبول نہیں کر رہے ہیں۔ [قول ۲]

آنجناب کی طرف سے ایک پیغام ان جوانوں کے لئے کے لئے جو مہدی کے دوستدار ہیں اور ان سے ہدایت چاہتے ہیں۔

قول کا ترجمہ: جب تمام لوگ دائیں اور بائیں تاک رہے ہوں تب آپ ایک درمیانی راستہ اختیار کریں، اور جب تمام لوگ زید اور عمرو کی طرف بھاگ رہے ہوں تو آپ مہدی کی جانب اپنے قدموں کو بڑھائیں۔ خدا کو شدت سے یاد کریں اور جنت کو اپنی قیمت قرار دیں، نماز کو اسکے اول وقت میں ادا کریں اور زکات انکے حقداروں تک پہنچائیں، اپنے ماں باپ کے ساتھ نیکی کریں کیوں کہ آپ کا ا اور انکا ساتھ زیادہ نہیں رہنے والا ہے، لوگوں کو اچھائی کی طرف دعوت دیں اور انہیں برائی سے دور کریں اپنے کاموں کو آسان کریں جو چھوڑنے لائق ہے انہیں چھوڑ دیں اور جو لے چلنے لائق ہے اسے اٹھا لیں اور مہدی کی طرف کوچ کرنے کے لئے آمادہ ہو جائیں؛ کیونکہ جب بھی مجھے کافی تعداد میں ہمراہ مل جائیں گے میں انکی طرف کوچ کر جاؤنگا، چاہے میرے اور انکے درمیان سات سمندر ہی کیوں نہ ہوں۔ کون ہے جو مجھے دس ہزار لوگوں کی ضمانت دے تاکہ ظہور مہدی کے لئے میں انکے لئے ضامن ہو جاؤں؟! زمین گندی اور زمان ایک پھوڑے کی مانند ناپاک ہو چکا ہےکہ جسنے اپنا منھ کھول رکھا ہے، لیکن عاقبت پرہیزگاروں کے لئے ہی ہے۔ [قول ۴]

اپنے دوستوں اور پیروکاروں کے لئے آنجناب کی ایک نصیحت

قول کا ترجمہ: میں تمیں اور اپنے تمام ساتھیوں اور پیروکاروں کو باطن اور ظاہر میں خدا سے ڈرنے کی نصیحت کرتا ہوں اور تم سبھی کو اور ہر اس انسان کو جو بعد میں تم سے ملحق ہونگے نیکی کی طرف دعوت دیتا ہوں اور برائی سے روکتا ہوں۔ واجبات خدا کو انجام دو، اسکے محرمات سے پرہیز کرو اور اسکے حدود کی رعایت کرو۔ ایک دوسرے کے ساتھ مہربان رہو اور کینہ سے پرہیز کرو۔ تواضع اور ادب کو اپنی زینت قرار دو کہ فرزند آدم کے لئے ان دو سے بہتر کوئی اور چیز نہیں ہے، صبر اور نماز کے ذریعے سے خود کو قوی بناؤ کہ خدا کے بندوں کو ان دو سے زیادہ کسی اور سے قوت نہیں ملتی ۔ روز قیامت - چاہے دیر آئے یا جلد، آئےگا ضرور- کے لئے فکر کرو اور وہاں رسوا نہ ہونے کی تدبیر کرو۔ موت کو دھیان میں رکھو کہ موت کی یاد انسان کو گناہوں سے بچانے والی ہے اور یاد خدا سے غافل نہ ہو کہ اسکی یاد شفا بخش دوا ہے۔ لازم ہے تمہارے چھوٹے، تمہارے بڑوں کا احترام کریں اور تمہارے بڑے تمہارے چھوٹوں پر رحم کریں۔ اچھوں کی سنگت میں رہو اور بروں کی سنگت سے پرہیز کرو۔ [قول ۵]

مقدّمہ

حضرت علاّمہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی کے اسباق کہ ان کا مقصد لوگوں کی آبیاری کرنا اور انھیں کتاب و حکمت کی تعلیم دینا اور ان کا محور و اساس قرآن و سنّت اور ان کا موضوع اسلامی عقائد و احکام و اخلاقیات ہے اور ہم نے ان میں سے ایک ایسی چیز کا انتخاب کیا ہے جو زیادہ اہم اور متعلّقہ ہے اور ہم نے اسے اسطرح مرتّب کیا ہے کہ صاحب تحقیق و مطالعہ کے لۓ آسان ہو اور ہم نے ان کے لۓ اقتباسات اور کچھ ضروری وضاحتوں سمیت تبصرے لکھے ہیں۔ [اسباق کا مقدّمہ]

مقدّمہ

اسباق کا ہر باب ایک اعتقادی، فقہی یا اخلاقی مسئلے کے بارے میں ہے اور تین فصلوں پر مشتمل ہے:

• فصل یکم قرآن کی آیات کا اظہار ہے جو مذکورہ مسائل سے متعلّق ہیں، اور جن میں حضرت علّامہ حفظہ اللہ تعالیٰ کی قیمتی تفسیریں، ان کے روشن خطابات سے آیات کے معانی اس طرح اخذ کیے گئے ہیں کہ جو دلوں کو سکون دیتے اور لوگوں کو اندھیرے سے روشنی کی طرف لے جاتے ہیں، وضاحت کرتا ہے۔

• فصل دوم میں پیغمبر صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کی وہ صحیح احادیث بیان کی گئی ہیں جو مذکورہ مسئلے سے متعلق دلائل اور ان کے نتائج کو واضح کرتی ہیں، اور جن میں حضرت علّامہ حفظہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے دقیق نکات اور مفید وضاحتیں شامل ہیں، جو احادیث کے معانی، راویوں کی حالت اور علما کے نظریات کی وضاحت کرتی ہیں۔

• فصل سوم میں اہل بیت علیہم السلام کی وہ صحیح احادیث بیان کی گئی ہیں جو مذکورہ مسئلے سے متعلق شواہد اور ان کے متعلّقہ پہلوؤں کو بیان کرتی ہیں، اور اس میں وہی چیزیں شامل ہیں جو فصل دوم میں مذکور ہیں۔ [اسباق کا مقدّمہ]

مقدّمہ

قاعدہ حضرت علاّمہ حفظہ اللہ تعالی کے نزدیک خبر متواتر کا حجّت ہونا اور خبر واحد کا حجّت نہ ہونا ہے خبر متواتر اس کے نزدیک وہ ہے جو ہر طبقے کے چار سے زیادہ مردوں نے بیان کی ہو، اس شرط کے ساتھ کے وہ ایک دوسرے کے نزدیک نہ ہوں اور معنی میں اختلاف نہ رکھتے ہوں اور جو کچھ انھوں نے بیان کیا ہے وہ خدا کی کتاب یا پیغمبر صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم سے ثابت شدہ روایت یا عقل سلیم سے متصادم نہ ہو۔ اسی طرح وہ چیز جو ہر طبقے کے چار مردوں نے بیان کی ہے وہ خبر متواتر کے حکم میں ہے یعنی وہ ایک نتیجہ ہے اس شرط کے ساتھ کے وہ پچھلی تین شرائط کے علاوہ وہ عادل ہوں اور یہی بات چار مردوں سے زیادہ نہ ہونے پر راویوں کی حالت کا جائزہ لینا ضروری بناتی ہے۔ لیکن ان کی حالت کا جائزہ جب بھی وہ اس تعداد سے کم یا زیادہ ہوں تو یہ وہی کام ہے جو علاّمہ حفظہ اللہ تعالی ذمّہ داری سے انجام دیتے ہیں کیونکہ اکثر مسلمان کسی ایک ثقہ یا اخلاص کی خبر کی صداقت پر یقین رکھتے ہیں اور جو کچھ پانچ آدمیوں نے بیان کیا ہے اسکو متواتر نہیں سمجھتے۔ لہذا حضرت علاّمہ حفظہ اللہ تعالی ثقہ یا حقّانیت کے راویوں نے جو کچھ بیان کیا ہے اسے اختیار کرتے ہیں تاکہ انکے اوپر حجّت ہو اور وہ ہدایت پایئں۔ [اسباق کا مقدّمہ]

مقدّمہ

البتّہ احادیث کی سند کے لۓ علاّمہ حفظہ اللہ تعالی کی شرط یہ ہے کہ ان کے معنی کو خدا کی کتاب، اور پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ و سلّم سے ثابت شدہ اور عقل سلیم کے مطابق ڈھالنے کے بعد ان کے راویوں کی روایت ان لوگوں پر ثقہ یا دیانت دارانہ ہے جو ان کے مذہب والے ہیں، ان کے مخالف نہیں؛ جیسا کہ جابر ابن یزید جعفی نے حالیہ تشریح میں بیان کیا ہے اورفرمایا ہے: «معیار، شخص کی حالت اسکے ساتھیوں کے نزدیک ہے (یعنی اسکے مذہب والے) کیونکہ وہ اس کی حالت سے زیادہ واقفیت رکھتے ہیں اور دوسرے لوگوں کی راۓ جب بھی اسکے ساتھیوں کے قول کے خلاف ہو، تو حجّت نہیں ہے؛ کیونکہ وہ اس سے بہت دور ہیں اور ہو سکتا ہے کہ اسکے مذہب کی ناپسندیدگی کی بناء پر وہ اسے برا بھلا کہیں اس کا ثبوت پیغمبر صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کا کام ہے جو آپ نے یہودیوں سے فرمایا: ’عبد اللہ بن سلام تم میں سے کیسا آدمی ہے؟‘ تو انہوں نے کہا: ’ہم میں اچھّا اور ہم میں اچھّے کا بیٹا، اور ہمارا سرور اور ہمارے سرور کا بیٹا اور ہمارا عالم اور ہمارے عالم کا بیٹا‘ تو انھوں نے اس کے بارے میں جو کہا اسے قبول کر لیا؛ کیونکہ وہ اسکے ساتھی تھے، اور پھر جب انھیں اطّلاع ملی کہ وہ مسلمان ہو گیا تو انھوں نے بہتان تراشی شروع کر دی اور کہنے لگے: ’ہم میں سب سے برا اور ہم میں سب سے برے کا بیٹا‘ لیکن اسکے بعد کے جب وہ مذہب میں اسکے مخالف ہو گۓ تو انکی باتوں کو اسکے بارے میں قبول نہیں کیا اور اگر مذہب میں مخالفین کی بات قبول کر لی جاۓ تو حدیث میں سے کچھ بھی باقی نہیں رہے گا کیونکہ ہر قبیلہ دوسرے قبیلے کو برا بھلا کہتا ہے؛ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ شیعہ اہل سنّت کی روایت پر عمل نہیں کرتے سواۓ اسکے جو وہ اپنے خلاف دلیل کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور دیکھتے ہو کہ اہل سنّت شیعوں کی روایت کو حیرانی اور طنز کے علاوہ نہیں دیکھتے اور وہ دونوں ہی راستے کو درمیان سے کھو چکے ہیں، لیکن ہم ہر اس چیز کو قبول کرتے ہیں جو مسلمان خدا کی کتاب کے مطابق بیان کرتے ہیں جب بھی اپنے ساتھیوں کے نزدیک سچ کہنے میں مشہور ہونگے کسی بھی مذاہب کے ساتھ بغیر تعصّب رکھے ہونگے»۔ [اسباق کا مقدّمہ]

مقدّمہ

حضرت علاّمہ حفظہ اللہ تعالی کے لۓ جو معیار ہے وہ اسلام ہے اور راوی کی اپنے قبیلے کے ساتھ امانت یا دیانت کی شرط ہے، نا کہ اسکے مذہب یا مخالفین کی کمزوریاں بغیر کسی قابل قبول وجہ کے۔ تو اگر راوی اہل سنّت میں سے ہے تو اسکی حالت کا معیار اہل سنّت کے ساتھ ہے اور اسکی حالت شیعوں کے نزدیک معیار نہیں ہے اور اگر راوی شیعہ ہے تو اسکی حالت کا معیار شیعوں کے پاس ہے اور اسکی حالت اہل سنّت کے نزدیک معیار نہیں ہے اور شیعہ اور سنّی روایات میں کوئ فرق نہیں ہے جب وہ مذکورہ بالا تین اصولوں سے ہم آہنگ ہوں اور انکے راوی اپنے مذہب میں اپنی امانتداری یا دیانت داری کے لۓ جانے جاتے ہوں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ حضرت علاّمہ حفظہ اللہ تعالی شیعوں کی روایتوں کو اہل سنّت کی روایات کی طرح اختیار کرتے ہیں اور کسی کی بھی روایت کو اسکے مذہب کی وجہ سے نہیں چھوڑتے جب کہ اسکا مذہب دین کی ضرورت کے خلاف نہ ہو، اس طریقے سے جو اسے اسلام سے خارج کر دے؛ کیونکہ اس صورت میں وہ منافق ہے اور منافق کسی بھی طرح سے قابل اعتماد نہیں ہے حالانکہ تمام لوگ اسے ثقہ سمجھتے ہوں۔ [اسباق کا مقدّمہ]

امام مہدی علیہ السلام کے نائب یا انکے فرزند یا انکی طرف سے کسی بھیجے ہوئے شخص کا وجود عقلا اور شرعا محال نہیں ہے؛ کیونکہ ایک قول کے مطابق امام مہدی علیہ السلام کا وجود دنیا میں موجود دیگر انسانوں کی ہی طرح ہے لہذا دوسروں کی طرح انکے لئے بھی ممکن ہے کہ وہ اپنے کام کی انجام دھی کے لئے کسی کو اپنا نائب منتخب کریں یا کسی اور کو اس کام کے کرنے کے لئے بھیجیں یا وہ اپنی نسل کو بڑھاوا دینے کی خاطر کسی کو اپنی ہمسری میں لے آئیں، لیکن اس بات کے مد نظر کہ کسی کا کسی اور کے لئے نائب یا فرزند ہونا یا کسی کا بھیجا ہونا خلاف اصل ہے، لہذا مدعی کے لئے لازم ہے کہ وہ معتبر شرعی دلیلوں کے ذریعہ سے اپنی بات کو ثابت کرے، اور یہ بات واضح ہے کہ خواب یا خبر واحد کبھی بھی معتبر شرعی دلیل کے طور پر نہیں شمار کی جاتی ہے؛ کیونکہ قرآن و سنت میں کہیں بھی کسی ایسی بات کا ذکر نہیں ہے کہ جو خواب کو دیگر دلیل نہ ہونے کی صورت میں اسے ہی بطور دلیل قبول کر لینے یا خود خواب کو دلیل بنا لینے کے جواز پر دلیل ہو اور کبھی قاضی سے بھی یہ بات قبول نہیں کی جاتی ہے کہ خواب کو مد نظر رکھتے ہوئے وہ کسی دلیل کے خلاف یا کسی دلیل کے بنا ہی کوئی حکم سنا دے۔ اس بنا پر وہ چیز کہ جسکی حجیت عقلا اور شرعا ثابت نہیں ہے اسکا معتقد نہیں ہونا چاہئے اور نہ ہی اس پر عمل کرنا چاہئے اگر چہ کہ اس کے مطابق خواب ہی کیوں نہ دیکھا ہو۔ یہ بات صریحی طور پر اہل بیت علیہم السلام سے منسوب روایتوں میں ذکر ہوئی ہے: جیسا کہ فرماتے ہیں: «دین خداوند خواب میں دیکھے جانے والے ہر ایک چیز سے بہتر ہے»۔ سوائے اس کے کہ معصوم کوئی خواب دیکھے؛ جیسا کہ جناب ابراہیم علیہ السلام نے جو خواب میں دیکھا۔۔۔ یا کوئی غیر معصوم خواب دیکھے اور کوئی معصوم اس خواب کی تعبیر بتائے مثلا ایک خواب فرعون نے دیکھا اور اس خواب کی تعبیر جناب یوسف علیہ السلام نے بتائی۔۔۔ اس بنا پر وہ خواب کہ جو عام لوگ دیکھتے ہیں یا اسکی تعبیر کرتے ہیں اسکا کوئی اعتبار نہیں ہے اور یہ اکثر موجب ظن قرار پاتے ہیں بالکل اسی طرح سے جس طرح خبر واحد موجب ظن ہوتی ہے۔ لہذا ان چیزوں کو دین سے مربوط چیزوں میں گھسیٹ لانا جائز نہیں ہے؛ جیسا کہ خود خداوند متعال نے ارشاد فرمایا ہے: «بیشک ظن حق کو کسی بھی چیز سے بے نیاز نہیں کرتا»۔ [سوال و جواب ۴]

وہ لوگ کہ جو آج خواب اور خبر واحد کو دلیل بنا کر خود کو فرزند، نائب یا خود کو امام مہدی علیہ السلام کا بھیجا ہوا ثابت کرتے ہیں، یہ ایسا دعویٰ ہے کہ جسکی شرعی طور پر تصدیق ممکن ہی نہیں ہے۔ یہ اس صورت میں ہے کہ جب انکی تمام باتیں یا انکے سارے کام ان چیزوں پر مشتمل نہ ہوں کہ جنکا بطلان عقلا اور شرعا معلوم ہو، لیکن اگر ساری باتیں اور انکے سارے کام ان چیزوں پر مشتمل ہوں کہ جنکا بطلان عقلا اور شرعا معلوم ہو تو ایسے موارد میں انکے متعلق وجوب تکذیب کی بحث کی کوئی ضرورت ہی نہیں ہے؛ لہذا محال ہے کہ امام مہدی علیہ السلام اس طرح کے گمراہ لوگوں کو اپنا نائب یا اپنا نمائندہ قرار دیں تا کہ وہ لوگوں کو اپنے باطل باتوں اور کاموں سے گمراہ کریں اگر واقعا یہ لوگ انکے فرزند ہوتے تو یقینا یہ لوگ حضرت نوح علیہ السلام کے فرزند کی مانند ہوتے کہ جس کے متعلق خود خدا نے فرمایا ہے: ﴿يَا نُوحُ إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِكَ ۖ إِنَّهُ عَمَلٌ غَيْرُ صَالِحٍ؛ «فرمایا اے نوح! وہ تیرے گھر والوں میں سے نہیں ہے، کیونکہ اس کے عمل اچھے نہیں ہیں»۔ [سوال و جواب ۴]

اس طرح کے مدعی حضرات کی تصدیق کرنا یا انکی اتباع کرنے کی کوئی وجہ اور دلیل نہیں ہے، بلکہ جس بھی مسلمان سے ممکن ہو ان پر واجب ہے کہ وہ لوگ اس طرح شر کو دفع کرے؛ کیونکہ اس طرح کے مدعیان چاہے جھوٹے مکار ہو ں یا روحانی مریض، یہ لوگ اپنے بے بنیاد دعوں اور اپنی باطل تعلیمات کے ذریعے سے شعائر اسلام کو ضرب لگائں گے، دین اسلام کی اہانت کا ذریعہ بنیں گے اور مسلمانوں کو شک اور سوئے ظن میں مبتلا کردیں گے، یہاں تک کہ حق اپنے ظاہر ہونے کے بعد بھی باطل سے الگ نہیں کیا جا سکے گا اور معجزہ دیکھے جانے کے بعد بھی جادو سے زیادہ کچھ اور نہ لگے گا لوگ اس قدر بد بین اور پیش داور ہو جائیں گے کہ مہدی کے ظہور کے بعد دوسرے جھوٹوں کی طرح انہیں بھی ایک جھوٹا گمان کریں گے اور یہ سب ان فتنوں کی وجہ سے ہوگا کہ جسے فرزندان شیطان ایجاد کریں گے؛ لہذا انہوں نے کوئی ایک آیت و حدیث بھی ایسی نہیں چھوڑی ہے کہ جسے خود پر تطبیق نہ دیا ہو، انہوں نے ایک معجزہ اور ایک علامت بھی نہیں چھوڑی ہے کہ جسے خود سے منسوب نہ کیا ہو، انہوں نے مسلمانوں کے کانوں کو ان تمام لغویات سے بھر دیا ہے تاکہ انمیں پھر دوبارہ اچھی باتیں سننے کی رغبت ہی نہ رہ جائے اور اس طرح کی باتوں کو بنا سوچے سمجھیے انکار کر دیں اور مہدی کو انکے ظھور کے بعد پہچاننے سے بچیں، ممکن ہے کہ جہل اور بے خبری کے بنا پر لوگ انکے مقابل کھڑے ہو جائیں! یہ سب چیزیں شیطان کی منہوس اولادوں کے ذریعہ سے ایران و عراق جیسے اسلامی ممالک میں جاری ہورہی ہے۔ [سوال و جواب ۴]

ابھی ان شرائط میں جبکہ امام مہدی ظاہر نہیں ہیں تو لوگ ابھی احکام اسلام پر یقین پیدا نہیں کر سکتے ہیں مگر صرف ضروریات کی حد تک اور مہدی کا ظاہر نہ ہونا وضعی اور طبیعی اثرات کی بنا پر ہے کہ جو لوگوں کی کوتاہیوں کی بنا پر وجود میں آیا ہے، لوگوں کی کوتاہیوں کی وجہ سے مہدی کا ظاہر نہ ہونا لوگوں پر خدا کی طرف سے ایک عذاب ہے۔۔۔ یہ غیبت مہدی کے زمانے میں انکے بے چارگی کے معنیٰ میں ہے کہ جس پر یقین کرنا انکے لئے سخت ہے، مگر یہ بات واقعیت رکھتی ہے اور حضرت منصور بھی یہی بیان فرماتے ہیں۔ در حقیقت آپ کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ آپ مسلمانوں کو سمجھائیں کہ جب کوئی اپنے پانی کے برتن کو خشک بیابان میں کھو دے تو پھر وہ اپنی پیاس بیابان کے ریت اور کانٹون کی مانند چیزوں سے نہیں بجھا سکتا اب اگر وہ اس حالت میں مر جائے تو اسکی اس وضعی اور طبیعی حالت کا ذمہ دار ظرف آب کی محافظت میں اس کی کوتاہی ہوگی، لیکن اگر وہ کوشش کر کے اپنے پانی کے برتن کو پا لے اور سوال کرے کہ جب تک کہ پانی کا برتن نہ مل جائے تو اس وقت تک وہ اپنی پیاس کیسے بجھائے تو اب اسکے اس سوال کا کوئی جواب نہیں ہے؛ کیونکہ وہ کسی صورت بیابان کے گرم ریت یا کانٹوں سے استفادہ نہیں کر سکتا ہے، اس بات کے مد نظر کہ یہ چیزیں اسکے لئے کافی نہیں ہونگی کیوں کہ یہ چیزیں اس کے پانی کے برتن کا مقام نہیں لے سکتی ہیں۔ [سوال و جواب ۵]

یہ اس معنی میں ہے کہ خدا نے اپنے خلیفہ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں چھوڑا اور انہیں اور انکی ضرورت کو لوگوں کے لئے حتمی اور یقینی تقدیر بنا دی، لہذا انکے جیسا کسی اور کو پانے کی چاہت پر مجادلہ بے فائدہ ہے دوسرے لفظوں میں مہدی کا ظاہر نہ ہونا بہت بڑی مصیبت ہے کہ جسکی کبھی خانہ پوری نہیں کی جاسکتی ہے اور اور اس کمی کو پر کرنے کی لوگوں کی کوششیں ناکام اور بے فائدہ ہیں۔ اب اس ہولناک اور افسوس ناک ماحول میں اپنا وقت اور ان بے وجہ مجادلات میں اپنی طاقت برباد کرنے اور بے فائدہ کوششوں سے بہتر ہے کہ جتنا جلدی ہو سکے منصور کی آواز پر لبیک کہیں اور ظہور مہدی کے لئے زمینہ فراہم کریں؛ کیونکہ ان بےچاروں کے لئے یہی عقلمندی کا کام ہے لیکن افسوس ہے کہ ان میں سے اکثر عقلمند نہیں ہیں۔ [سوال و جواب ۵]

متواتر احادیث کو چھوڑ کر احادیث کا مشتبہ ہونا صرف «منصور ہاشمی خراسانی» کا نظریہ نہیں ہے، بلکہ سلفیوں کے ایک گروہ کو چھوڑ کر تمام اسلامی فرقوں کے عام مسلمان علماء کا ہے اور یہ ایک واضح اور وجدانی حقیقت ہے اس حد تک کہ بعض مسلم علماء کے نزدیک جیسے کہ نووی (م:۶۷۶ھ) سے صحیح مسلم کی شرح میں ہے کہ «اس چیز کا انکار محسوس کے مدّ مقابل لج بازی کے سوا کچھ نہیں ہے» کیونکہ واحد احادیث فطری طور پر اسطرح ہیں کہ ان میں غلطی، تحریف اور جھوٹ کا امکان ہے اور اس امکان کے باوجود ان کے جاری ہونے کا کوئ یقین نہیں ہے۔ [تنقید اور جائزہ ۱]

شبہ کا حجّت نہ ہونا قرآن کریم میں خدا کا واضح بیان ہے، جو اس نے بارہا تاکید کے ساتھ فرمایا ہے: ﴿إِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا؛ «یقینا حق پر شک کافی نہیں ہے» اور واضح ہے کہ خدا کا یہ واضح بیان عقلی اصول کی رہنمائی ہے؛ کیونکہ عقل بھی حقیقت کو جاننے کا واحد معیار یقین کو سمجھتی ہے اور شبہ، شک، اور وہم کو ان میں تضاد کے امکان کی وجہ سے حقیقت جاننے کے لۓ کافی نہیں سمجھتی، اور یہ واضح ہے کہ عقلی فیصلے قابل تفویض نہیں ہیں؛ جیسا کہ خدا کا واضح بیان، پانی کے اختصاص کے بارے میں ہے؛ اس معنی میں کہ اس کے فیصلہ کن اور واضح لہجے اور سیاق و سباق کے مطابق فطرت پر اسکے مضمرات کو دیکھتے ہوۓ، یہ شک کرتا ہے مختص کو برداشت نہیں کرتا؛ اس حقیقت کے علاوہ کہ کسی ایک خبر کے نتیجے میں پیدا ہونے والے شبہات کی تقسیم اکثریت کی ایک بڑی تعداد کو مختص کرنا ہے، جسے یکسان سمجھا جاتا ہے؛ اس بات کو مدّ نظر رکھتے ہوۓ کہ بہت سے لیکن زیادہ تر شبہات ایک خبر کی وجہ سے ہوتے ہیں اور پےدر پے خبریں شک کا باعث نہیں بنتیں اور غیر خبر سے پیدا ہونے والے شبہات بھی اقلیت میں ہیں۔ لہذا عقلی اور مذہبی اعتبار سے کسی ایک خبر کو دوسرے شبہات سے خارج کرنا ممکن نہیں۔ [تنقید اور جائزہ ۱]

حضرت منصور ہاشمی خراسانی اجتہاد کا مطلب مشتبہ دلائل سے فیصلے کو ناکافی سمجھتے ہیں، اور یہ واضح طور پر اسلام میں شبہ کے کافی نہ ہونے پر مبنی ہے؛ کیونکہ جب اسلام میں شبہ کافی نہیں ہے تو اس سے کوئ فرق نہیں پڑتا کہ اسکا ماخذ تقلید ہے یا اجتہاد ہے، بلکہ اسکا ماخذ جو بھی ہو کافی نہیں ہے۔ [تنقید اور جائزہ ۱]

مندرجہ بالا معنوں میں تقلید اور اجتہاد کا کافی نہ ہونا، اس لحاظ سے کہ وہ مفید شبہات ہیں، اس کے لۓ مذہبی فرائض کے زوال کا مطالعہ یا یقین کو حاصل کرنے کی ذمّہ داری کی ضرورت ہے، البتّہ چونکہ دینی فرائض کا زوال ممکن نہیں ہے اس لۓ ان کے لۓ حصول یقین کی ضرورت متعیّن ہے اور ان کے لۓ یقین حاصل کرنا دو طریقوں سے ممکن ہے: خدا کی کتاب اور اسکے پیغمبر صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کی یقینی سنّت کہ جو آنحضرت اور انکے خلیفہ کی مسلسل اخبار سے ظاہر ہوتی ہے۔ [تنقید اور جائزہ ۱]

خوش قسمتی سے، اسلام کے بہت سے ضروری اور بنیادی احکام، جیسے نماز، روزہ، زکات اور حج کے ارکان، جن کی وضاحت حضرت منصور ہاشمی خراسانی نے اپنی کتاب کے ایک حصّے میں کی ہے، یہ خدا کی کتاب اورا سکے پیغمبر صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کی یکی بعد دیگر خبروں کے ذریعہ معلوم ہوتی ہے اور اس تفصیل سے ان پر عمل کرنا مجازی ہے، لیکن اسلام کے دیگر احکام پر یقین کرنے اور ان سے بریّ الذّمّہ ہونے کے لۓ زمین پر خدا کے خلیفہ کی طرف رجوع کرنے کے سوا کوئ چارہ نہیں ہے اور یہ کام حضرت منصور ہاشمی خراسانی کے نزدیک ممکن ہے؛ کیونکہ اس کی طرف رجوع کرنے میں رکاوٹ، لوگوں کے ذریعہ ابتدائ شرائط فراہم کرنے کی غلطی کے سوا کچھ نہیں ہے اور فطری طور پر اس رکاوٹ کو دور کرنے کا مطلب لوگوں کے ذریعہ اسکی طرف رجوع کرنے کے لۓ ابتدائ شرائط کو فراہم کرنا ہے اور وہ انکے لۓ ممکن ہے اور اگر اس کام کے لۓ ان میں سے کافی لوگوں کا جمع ہونا ضروری ہے اور وہ ان میں سے کافی لوگوں کو جمع نہیں کر پاتے تو اسمیں حضرت منصور ہاشمی خراسانی کا کوئ قصؤر نہیں ہے بلکہ خود لوگوں کا قصور ہے اور ان لوگوں کا ہے جو لوگوں کو اس کام سے روکتے ہیں۔ [تنقید اور جائزہ ۱]

منصور ہاشمی خراسانی کی تحریر کردہ کتاب «اسلام کی طرف واپسی» کا جائزہ

اس کتاب میں چیلنج کۓ گۓ اہم مسائل میں سے ایک تقلید ہے۔ مصنّف گزرے ہوؤں کی تقلید اور ظالم حکمرانوں کی تقلید کو اسلامی ثقافت کے زوال کا سبب سمجھتا ہے اور ظالم اور زیرک حکومتوں کے خلاف مسلمانوں کے قیام کو جائز قرار دیتا ہے چاہیں وہ مسلمان ہونے کا بہانہ کیوں نہ کریں؛ جسطرح کافروں کی تقلید کے معنی میں غیر اسلامی نظریات اور نمونوں کی پیروی کا مطلب مسلمانوں کی مادّی اور دنیاوی ترقّی ہی نہیں بلکہ ان کی تہذیب اور تمدّن کا زوال بھی ہے۔ اس کے علاوہ وہ عوام میں سے اکثریت کی تقلید کو غلط سمجھتا ہے اور اجماع اور شہرت کے جواز کو مذہبی وجوہات کے پیش نظر مسترد کرنے کے بعد ان کے شبہات پر غور کرتے ہوۓ وہ نظریاتی طور پر جمہوریت پر تنقید کرتا ہے اور اسے غیر مؤثّر شمار کرتا ہے خاص طور پر ان معاشروں میں جہاں لوگوں میں اکثریت کی ذہنی نشو و نما نہیں ہوتی۔ اسی طرح وہ علماء کی تقلید کی بھی تردید کرتا ہے کیونکہ یہ شبہ کے لۓ مفید ہے اور شبہ اسلام میں حجّت نہیں ہے اور اسے زمانہ قدیم سے مسلمانوں کے اختلاف کا ایک سبب مانتا ہے۔ پھر وہ اجتہاد کو لغوی معنی میں نہیں سمجھ پاتا جو مشتبہ دلائل سے کسی فیصلے کا استنباط ہے وہ اسلام میں مشتبہ دلائل کے باطل ہونے پر غور کرتا ہے اور یقین ہونے کے لۓ دوسرا راستہ ضروری سمجھتا ہے۔ [مقالہ ۱]

منصور ہاشمی خراسانی کی تحریر کردہ کتاب «اسلام کی طرف واپسی» کا جائزہ

مصنّف نے مزید توہّم پرستی کو مسلمانوں کے عقائد اور اعمال پر اثر انداز ہونے والے عوامل کے طور پر شمار کیا ہے اور اسکو فروغ دینے کے لۓ وہ بعض صوفیوں پر تنقید کرتا ہے اور مسلمانوں میں غیر معقولیت اور غیر مذہبی اور ذوق و شوق سے بھرپور شاعری پھیلانے والے کردار کو نمایاں کرتا ہے۔ وہ اسی طرح بہت سارے شعراء پر خوبصورت لیکن غلط اشعار لکھنے پر بھی تنقید کرتا ہے جو انبیاء کی تعالیمات سے متصادم ہیں اور وہ انکو جادوگر، حریف اور انبیاء کا دشمن سمجھتا ہے، جو لوگوں کو «زخرف القول» اور «لہو الحدیث» سے خدا کی راہ سے ہٹاتے ہیں۔ [مقالہ ۱]

منصور ہاشمی خراسانی کی تحریر کردہ کتاب «اسلام کی طرف واپسی» کا جائزہ

ایک اور بنیادی اور اہم موضوع جس پر منصور ہاشمی خراسانی نے اپنی جداگانہ اور چیلنجنگ کتاب «اسلام کی طرف واپسی» میں تبصرہ کیا ہے وہ اسلامی حکومت کا موضوع ہے۔ اس کے نقطہ نظر سے لوگوں پر حکمرانی صرف خدا کے لۓ ہے اور اس کے سوا کسی کو ان پر حکومت کرنے کا حق نہیں ہے اور وہ نائب یا اصطلاح میں «خلیفہ» مقرّر کر کے ان پر اپنی حاکمیت استعمال کرتا ہے۔ البتّہ اسلامی حکومت کی تشکیل اور اسکے سیاسی جواز کی بنیاد خدا کی خاص اور قطعی اجازت ہے جو کہ عالم اسلام میں موجودہ حکمرانوں میں سے کسی کو بھی حاصل نہیں ہے اور اسی لۓ ان میں سے کسی کی بھی حکومت فی الحال اسلامی حکومت نہیں سمجھی جائگی۔ وہ اسلامی حکومت کی ضرورت کے لۓ خدا کی طرف سے ایک خاص اور قطعی حاکم کی تقرّری کو اسلام اور دیگر ابراہیمی مذاہب کے لۓ واضح اور ضروری مسائل میں سے ایک سمجھتا ہے اور اس بارے میں بحث و مباحثہ کوئ معنی نہیں رکھتا۔ بلا شبہ مصنّف تمام اسلامی فرقوں کے تمام مسلم علماء کے بر عکس عوام کو ایسے حکمران تک رسائ کا حامل سمجھتا ہے اور اسکا خیال ہے کہ ایسے حکمران تک ان کی رسائ نہ ہونے کی وجہ ان کے تصوّر کے بر خلاف خدا کی حکمت نہیں ہے بلکہ شرائط فراہم کرنے میں انکی غلطی ہے اور جب بھی وہ یہ شرائط بطور عادّی حاصل کر لینگے خلیفہ خداوند تک رسائ کا احساس ہوتا رہے گا۔ تاہم، ان کی اس حاکم تک رسائ کی کمی اس کے علاوہ کسی حکمران کے لۓ عذر نہیں ہے کیونکہ ایک طرف خدا کے مقرّر کردہ حاکم تک ان کی رسائ کے امکان کے پیش نظر کسی دوسرے حاکم کے اختیار کی ضرورت نہیں ہے اور دوسری طرف اس حاکم تک ان کی رسائ نہ ہونا انکی اپنی غلطی ہے؛ اور اس وجہ سے وہ کسی دوسرے حکمران کے اختیار میں ہوتے ہوۓ ایک عذر کی طرح استعمال نہیں کۓ جا سکتے اگرچہ ان کے پاس کوئ اختیار نہیں ہے۔ اسطرح اسلامی حکومت زمین پر خدا کے خلیفہ کی حکومت سے ہی ممکن ہے اور زمین پر خدا کے خلیفہ کی حکومت عوام کے ارادے اور اختیار سے ہی ممکن ہے۔ [مقالہ ۱]

منصور ہاشمی خراسانی کی تحریر کردہ کتاب «اسلام کی طرف واپسی» کا جائزہ

خراسانی کتاب «اسلام کی طرف واپسی» میں ایک اور جگہ اسلام کے قیام کو اسکی خالص اور مکمّل شکل میں مفید اور کارآمد سمجھتا ہے اور اسکا خیال ہے کہ اسلام کے کسی حصّے کو اکیلے یا کسی اور باہری چیز کے ساتھ قائم کرنا مفید اور کار آمد نہیں ہے بلکہ نقصان دہ اور خطرناک بھی ہو سکتا ہے اور یہ اکثر مسلمانوں کے اس تصوّر کے خلاف ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ اسلام کا ایک حصّہ قائم کرنا بھی مطلوب اور مؤثّر ہے۔ وہ اسلام کو ایک «مشین» سے تشبیہ دیتا ہے کہ اگر مشین کا ایک «جز» کام نہ کرے تو دوسرے اجزاء اپنی کار کردگی کھو دینگے اور پوری «مشین» نا کام ہو جائگی۔ لہذا مسلمانوں کے پاس اس کے سوا کوئ چارہ نہیں کہ وہ مکمّل اسلام کو اس کی خالص شکل میں قائم کریں اور یہ زمین پر خدا کے خلیفہ کی تعلیم سے ہی ممکن ہے۔ [مقالہ ۱]

منصور ہاشمی خراسانی کی تحریر کردہ کتاب «اسلام کی طرف واپسی» کا جائزہ

اس کتاب میں ایک اور بنیادی اور چیلنج کرنے والا مسلہ یہ ہے کہ مصنّف اسلامی حدود اور سزاؤں کے نفاذ کو اسلام کے تمام عمومی اور سیاسی احکام کے نفاذ سے مشروط سمجھتا ہے اس کا خیال ہے کہ ان حدود اور سزاؤں کی قانون سازی زمین پر خلیفہ الہی کی حکمرانی کے مطابق، وقت اور جگہ کے مطابق کی جاتی ہے جس میں اسلام کے تمام احکام بنا رکاوٹ نافذ ہوتے ہیں۔ اسلۓ ان حدود اور سزاؤں کا دوسرے وقت اور جگہ پر نفاذ منصفانہ اور متناسب نہیں ہے؛ خاص طور پر اس بات پر غور کریں کہ مصنّف کے نقطہ نظر سے اسلام کے احکام ایک دوسرے سے وابستہ اور پیوستہ ہیں اور ایک دوسرے پر اثر انداز ہوتے ہیں اور ایک دوسرے سے متاثّر ہوتے ہیں۔ [مقالہ ۱]

کتاب ڈاؤنلوڈ اور سوفٹ ایر