جمعہ ۱۹ اپریل ۲۰۲۴ برابر ۱۰ شوّال ۱۴۴۵ ہجری قمری ہے
منصور ہاشمی خراسانی
حضرت علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی کے دفتر کے معلوماتی مرکز (ویب سایٹ) کا اردو زبان میں آغاز ہو گیا ہے۔
loading
تعرّف

علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی کی آفیشل ویب سائٹ سے واقفیت

علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی کے دفتر کا معلوماتی مرکز ایک اینٹرنیٹی ویب سائٹ ہے جو علمی اور ثقافتی مطالب سے بھر پور ہے جس کا مقصد اس عالم بزرگوار کے اسلامی کاموں اور نظریات کو متعارف کرانے، اسکی ترویج و اشاعت کے ذریعے نیکی کی طرف راغب کرنے اور اچھّائیوں کی طرف دعوت دینے اور برائیوں سے روکنے اور لوگوں کی تنقیدوں اور انکے سوالات کے جوابات دینے کے مقصد سے ترتیب دی گئ ہے۔ یہ اسلامی ویب سائٹ اس عالم مجاہد کے اذن خاص سے ان کے ممتاز اور پر عزم شاگردوں کے ایک گروپ کے ذریعے وجود میں لائ گئ انکے دفتر کے مسئول عظیم استاد آقائ ذاکر معروف کے زیر نظر اسکا انتظام کیا جاتا ہے اور مکمّل واقفیت کی بنیاد پر اور انکے افکار و تعلیمات تحریری ٹھوس متون اور اسباق جو انکے پاس ہیں جب بھی ضرورت ہوتی ہے حوالوں کے ساتھ لوگوں کے سوالات اور تنقیدوں کے جوابات دیتے ہیں۔

نیچے دۓ گۓ بخش اس اسلامک ویب سائٹ میں پاۓ جاتے ہیں۔

کتب

یہ بخش علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی کے ذریعہ لکھی ہوئ بعض کتب جو انکے شاگردوں کے اور ان سے مربوط سوفٹ ایر کے ذریعہ جمع کی گئیں سے منسوب ہے۔ اہم کتاب «اسلام کی طرف واپسی» اس عالم ربّانی کے شائع شدہ اسباق کا بیان ہے جو مبارک ثقافتی تحریک اور پوری دنیا کے مظلوموں اور آزادی کے متلاشی مسلمانوں کے نعرے کی اساس بن گئ اور اس کا مطالعہ ہر مسلمان کے لۓ ضروری ہے۔

اسباق

اس حصّے میں قرآن و سنّت پر مرکوز علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی کے بعض اسباق شامل ہیں کہ جو آپ کی بعض مجالس میں آپ کے شاگردوں کے لۓ بیان کۓ گۓ اور انکے توسّط سے پہنچاۓ گۓ کہ جو آہستہ آہستہ شائع کۓ جائیں گے ان شاء اللہ۔ ان اسباق کا اس تحریک کی نظریاتی بنیادوں کی وضاحت کرنے میں بہت اہم کردار ہے جو امام مھدی علیہ السلام کے ظہور کے لۓ راہ ہموار کرتے ہیں اور اسے اسلام کی طرف واپسی کی گفتگو کی قرآنی اور حدیثی بنیاد سمجھا جاتا ہے۔

خطوط

اس حصّے میں علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی کے ذریعے لکھے گۓ بعض خطوط جو آپ نے اپنے احباب اور شاگردوں اور دوسرے لوگوں کو انکی تعلیم و تربیت کے لۓ لکھے تھے شامل ہیں کہ جو مرور زمان اور مناسبت کے ساتھ آپ بزرگوار کے لکھے ہوۓ دیگر خطوط بھی شائع کرتا رہے گا ان شاء اللہ۔

اقوال

اس حصّے میں علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی کی بعض حکمتیں، نکات، مثالیں، نصیحتیں اور زبانی جوابات شامل ہیں کہ جو دو زبان عربی اور فارسی میں آپ سے صادر ہوۓ اور آپ کے احباب اور شاگردوں کے ذریعہ احتیاط سے محفوظ اور بیان کۓ گۓ اور چار بخش «مقدّمات»، «عقائد»، «اخلاق» اور «احکام» میں موضوع بندی اور مرتّب کۓ گۓ جو مرور زمان کے ساتھ مکمّل ہو جایئں گے ان شاء اللہ۔

سوالات اور جوابات

اس حصّے میں علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی کے کاموں اور نظریات پر پوچھے گۓ لوگوں کے سوالات کے ساتھ ساتھ دیگر موضوعات اعتقادی، اخلاقی اور فقہی مسائل کے ساتھ آپ بزرگوار کے شاگردان میں سے ذہین اساتذہ کے ایک گروپ کے علمی، مدلّل اور انتہائ درست جوابات شامل ہیں تنوّع کے لحاظ سے لوگوں کے سوالات کو چار بخش «مقدّمات»، «عقائد»، «اخلاق» اور «احکام» میں موضوع بندی اورمرتّب کیا گیا ہے۔ اس بخش میں لوگوں کے ذریعہ نۓ سوال درج کرنے کا امکان موجود ہے۔

تنقیدیں اور جائزے

اس حصّے میں علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی کے خیالات اور اقدامات پر مبنی ناقدین کے تنقیدی نکات کے ساتھ ساتھ ان کے شاگردوں میں سے ذہین اساتذہ کے ایک گروپ کے علمی، مدلّل اور انتہائ درست بررسی شامل ہیں کہ جو تین بخش «مقدّمات»، «عقائد» اور «احکام» میں موضوع بندی اور مرتّب کیا گیا ہے۔ یہ حصّہ لوگوں کے ذریعہ کی جانے والی نئ تنقید کے لۓ آزاد ہے۔

مقالے اور نکات

اس حصّے میں علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی کے کاموں اور نظریات کے سلسلے میں اس اسلامی ویب سائٹ کے لۓ لوگوں کی طرف سے بھیجے گۓ مضامین اور نکات ہیں کہ جو مضمون اور تحریری اسلوب کے مطابق دو قسموں «مقالے» اور «نکات» میں درجہ بند کۓ گۓ ہیں «مقالے» اکثر عام مسائل پر زیادہ علمی اور تجزیاتی نظریات پر مشتمل ہوتے ہیں اور «نکات» میں اکثر راۓ یاد داشتیں اور دلی تحریریں شامل ہوتی ہیں کہ جو زیادہ تر ادبی ہوتے ہیں اور زیادہ ذاتی موضوعات رکھتے ہیں۔ اس حصّے میں لوگوں کے ذریعہ مقالہ یا نکتہ لکھنے کے لۓ ایک فارم بھی دیا گیا ہے۔

تصویر خانہ

اس حصّے میں دو زمرے «تصویر» اور «ویڈیو» شامل ہیں۔ «تصویر» کے زمرے میں «کتابیں»، «اقوال» اور «متفرّقہ» اور خوبصورت اور فنکارانہ پوسٹرز شامل ہیں کہ جو حضرت علّامہ منصؤر ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی کی کتابوں اور اقوال کے اہم اقتباسات اور بعض دیگر مندرجات کو حفظ کرنے اور ان کی تبلیغ کے لۓ مفید ہیں اور «ویڈیو» کے زمرے میں «قرآن کے ساتھ» کے عنوان سے ایک مجموعہ شامل ہے جس میں خداوند کی کتاب سے منتخب آیات کی مختصر ویڈیو ہیں جن میں ممتاز قاریئن کی خوبصورت تلاوت اور علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی کا درست اور روانی ترجمہ ہے اور ایک مجموعہ «اسلام کی طرف واپسی کی تحریک کے ساتھ» کے عنوان سے ایک سیریز ہے جس میں عظیم کتاب «اسلام کی طرف واپسی» کے بارے مٰیں مختصر ویڈیو اور اسمیں اٹھاۓ گۓ کچھ نکات، اور «لوگوں کے ساتھ» کے عنوان سے ایک مجموعہ جس میں لوگوں کے ذریعے سے جمع کرائ گیئں مختصر ویڈیو اس اسلامی ویب سائٹ پر شامل ہیں۔

ویب سائٹ میں رکنیت

اس ویب سائٹ پر فعّال رکنیت «اسلام کی طرف واپسی» تحریک میں وارد ہونے کا دروازہ اور علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی اور انکے شاگردوں کے ساتھ رابطے کی چابی ہے لہاذا جو لوگ اس تحریک میں داخل اور ارتباط کو رکھنا چاہتے ہیں تو وہ اس ویب سائٹ پر دۓ گۓ رکنیت کے فارم کو پر کریں۔ اس صورت میں انکا نام امام زمانہ کے ظہور کی زمینہ سازی کرنے والوں میں شامل ہو جاۓ گا۔ اور علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی اور ان کے شاگردوں کے ساتھ ان کی سوچ اور تعاون کا امکان فراہم کیا جاۓ گا ان شاء اللہ۔ اور وہ لوگ جو اس تحریک میں داخل اور ارتباط برقرار کرنا نہیں چاہتے ہیں بلکہ ویب سائٹ پر صرف مطالب اور خبریں دریافت کرنا چاہتے ہیں وہ خبر نامہ پر فرم رکنیت کو پر کریں تاکہ نۓ متون اور خبریں انکے لۓ فری بھیجی جا سکیں ان شاء اللہ۔