علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی کے ساتھ تعرّف

جناب علَامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی گریٹر خراسان میں ایک عادل عالم ایک مجاہد دعوت دہندہ اور انقلابی رہنما ہیں جن کا ایک ممتاز مکتبہ فکر اور فقہ اسلامی یقین پر مبنی اور مشکوک نظریات سے دور ہے اور موجودہ دور میں اعتدال معقولیت اور اصل اسلامی اصولوں اور نظریات سے وفاداری کا نمونہ ہے اور انھوں نے اپنی ساری زندگی مسلمانوں کے عقائد اور اعمال کی اصلاح اور اسلامی مذاہب میں بدعات و انحرافات کا مقابلہ کرنے میں صرف کی ہے اور اب وہ «اسلام کی طرف واپسی» کے نعرے اور نبی کے سیاہ پرچم کی علامت کے ساتھ ایک عالمی تحریک کی قیادت کر رہے ہیں ان کا مقصد زمین پر خدا کے خلیفہ کے طور پر امام مہدی علیہ السلام کی عالمی حکومت کے قیام کے ذریعہ خدا کی عالمی حکومت کے حصول کی بنیاد ڈالنا ہے؛ اس بات کو مدَ نظر رکھتے ہوۓ وہ امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کے امکان اور حتمیَت پر –انبیاء کے اس وعدے پر- یقین رکھتے ہیں اس صورت میں کہ کافی اصحاب ہوں اور وہ اس کے لۓ تیَار ہوں اسلۓ وہ اپنی تمام تر کوششیں کر رہے ہیں کہ اسکے لۓ کافی اور آمادہ حامیوں کو جمع اور تربیت دے کر ان کے ظہور کے لۓ زمینہ سازی کریں، تاکہ اسطرح عالمی انصاف کے حصول اور نقصانات سے انسانوں کی نجات کے لۓ ایسا راستہ نکالا جا سکے، ان شاء اللہ۔ اسی وجہ سے علاقے کی بعض ظالم اور منافق حکومتوں کو اس غریب اور مظلوم عالم نے ڈرایا ہوا ہے جو اس عالم کے ساتھ دشمنی اور تصادم کا باعث بنا ہوا ہے؛ اس حد تک کہ اس کو ہر قسم کے الزامات، توہین اور دھمکیوں کے ساتھ ستایا اور نشانہ بنایا جا رہا ہے اور وہ چھپ کر زندگی گزارنے اور کام کرنے پر مجبور ہے۔

یہ با حکمت اور آزاد رہنما جس کی عظمت اور علمی ذہانت اسکی شائع شدہ تصانیف سے عیاں ہے، اس حد تک کہ وہ اہل علم اور انصاف کے نقطہ نظر سے امّت کے علماء کا اعلم مانا جاتا ہے، اور وہ کسی حکومت یا قوم سے وابستگی نہیں رکھتا، کیونکہ زمیں پر خدا اور اسکے خلیفہ کی حکومت کے علاوہ کوئ حکومت جائز نہیں اور وہ رسمی طور پر دنیا کے مسلمانوں کے درمیان کسی سرحد کو تسلیم نہیں کرتا؛ جیسا کہ وہ اسلامی مذاہب میں سے کسی ایک مذھب سے وابستہ نہیں ہے کیونکہ ان میں سے ہر ایک – چاہیں مذاھب اہل سنّت میں سے ہو یا مذاھب اہل تشیّع میں- کو بے عیب نہیں سمجھتا کیونکہ اس کا خیال ہے کہ یہ سب کم و بیش کچھ بدعتوں اور عقیدہ اور فقہ کے انحراف سے متاثّر ہیں۔ اسی لۓ وہ صرف خالص اور کامل اسلام کا پابند ہے اور اسکی لغت میں عقائد، اخلاقیات، اور قواعد کا مجموعہ ہے جو صرف «قرآن» اور «رسول کی متواتر سنّت» پر انحصار کرتے ہیں اور روشن خیالی میں «عقل سلیم» کا مطلب جہالت، تقلید، ھواء نفسانی، دنیا پرستی، تعصّب، تکبّر، اور توہّم پرستی سے بھرا ذہن ہے۔

یہ ایک عظیم اور بے نیاز انسان جسے بہت سے لوگ اسلامی روایات میں – سیاہ پرچم والا- منصور خراسانی کے نام سے جانتے ہیں اپنے آپ کو نبی یا امام یا خدا کا کوئ خاص اہلکار نہیں مانتا۔ وہ تنھا صالح اور ہدایت یافتہ عالم ہے جو نیکی کی طرف بلانے اور نیکی کا حکم دینے اور برائ سے روکنے کا اپنا علمی اور مذہبی فریضہ پورا کر رہا ہے اور دنیا کے سارے مسلمانوں سے توقّع رکھتا ہے کہ خدا کے حکم ﴿وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى ۖ[۱]؛ «صدقہ اور تقوے میں مل کر کام کریں» اس کے مقدّس افتخار کو حاصل کرنے کے لۓ کہ جو اسلام کا بھی افتخار ہے اس کا تعاون کریں۔

واضح رہے کہ اس عظیم عالم کی شخصیت، افکار اور فعّالیت کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کا واحد مستند ذریعہ «منصور ہاشمی خراسانی کے دفتر کا معلوماتی مرکز» ( موجودہ ویب سائٹ ) ہے۔ اس ویب سائٹ کی منظوری سے پہلے اس کے بارے میں دیگر مدّعی کے قیاس اور دعوے بے بنیاد اور نا قابل اعتبار ہیں۔

ان کے بارے میں مزید معلومات درج ذیل حصّوں میں مل سکتی ہے:

• اقوال؛ عقائد؛ خداوند عالم کے خلیفہ کی پہچان؛ مہدی؛ منصور اور مہدی کے ظہور کی زمینہ سازی کی تحریک۔

• سوالات اور جوابات؛ عقائد؛ خداوند عالم کے خلیفہ کی پہچان؛ مہدی؛ منصور اور مہدی کے ظہور کی زمینہ سازی کی تحریک

• تنقیدیں اور جائزے؛ عقائد؛ خداوند عالم کے خلیفہ کی پہچان؛ مہدی؛ مہدی کے ظہور کا زمینہ ساز منصور

اس وقت ان کے بارے میں مزید تفصیلی معلومات صرف ان لوگوں کے لۓ دستیاب ہے جو انکی حمایت کے مقصد سے اس اسلامی ویب سائٹ کے رکن ہیں؛ بہت سے حفاظتی مسائل اور خطرات کے مدّ نظر ان سے ملاقات صرف جاننے والے اور قابل اعتماد لوگوں کے لۓ ممکن ہے۔

↑[۱] . المائدہ/ ۲

خدمات سے تعرّف

اسلام کی طرف واپسی

«اسلام کی طرف واپسی» سے پہچان

«اسلام کی طرف واپسی» کتاب علاّمہ منصور ہاشمی خراسانی حفظه اللہ تعالی کے دروس کی تقاریر کا مجموعہ ہے کہ جو ایک مبارک ثقافتی تحریک کی بنیاد اور مظلوم مسلمانوں کا نعرہ اور آزادی پسند پوری دنیا میں بنی ہے۔

اس کتاب کے ناشر انکی معرّفی میں لکھا ہوا ہے:

«اسلام کی شناخت کے متعلق ’اسلام کی طرف واپسی‘ ایک ایسی مؤ ثر، قابل قدر اور انقلابی کتاب ہے جو عصری اسلام کی صورت حال کا عاقلانہ تنقیدی مطالعہ کچھ اس طرح پیش کر تی ہے کہ جو اسلام کے مصادر اور مآخذ کی وضاحت کر تے ہوئے اسلامی مسلمات اور یقینیات کے مطابق ان تاریخی درپیش خطرات کو پہچنواتی ہے جو مسلمانوں کے اعمال اور عقائد کو کمزور بنا دیتی ہیں نہ کہ ان یقنییات اور مسلمات کے مطابق جن کو پہلے سے فرض کر لیا گیا ہے اور نہ ہی ان یقنییات اور مسلمات کے مطابق جن کو احتمالی ذرائع سے حاصل کیا گیا ہے۔ یہ کتاب کامل اور خالص اسلام کو قائم کرنے لئے پوری دنیا کو دعوت دیتی ہے۔ اس کتاب کے مورخ اور مصنف حضرت علامہ منصور ہاشمی ہیں جن کی ذہنیت، اور صلاحیت خدا داد ہے۔ جو کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ انھوں نے اسلام کے بنیادی اصولوں اور خاص بحثوں کو آسان قابل فہم الفاظ میں بیان کیا ہے۔ انھوں نے عام مسلمانوں کی سمجھ کے لئے عمد اًمشکل اصطلاحات سے گریز کیا ہے۔ لفاظی اور طویل بحثوں سے بچتے ہوئے گہرے اور عمیق اسلامی معارف کو سادہ اور صاف ستھرے اسلوب میں بیان کیا ہے۔ اس کتاب میں ان کی آشنائی تمام مذاہب سے معلوم ہوتی ہے۔ ان کی شخصیت تمام سیاسی تحریکوں کے درمیان ایک سچے مسلمان کی حیشیت سے ابھر کر سامنے آتی ہے۔ اپنے ہم عصربھائیوں اور بہنوں کو، چاہے ہو کسی بھی فرقے سے تعلق رکھنے والے ہوں، سب کو زمین و آسمان تک دین کی معرفت کراتے ہیں۔ کیونکہ وہ اس کتاب میں ان اسلامی احکام کونظر انداز کرتے ہیں۔ جن کو پہلے سے فرض کر لیا گیا ہے۔ بلکہ وہ اس کتاب کاآغاز اسلام کی ابتدائی بنیادوں سے کرتے ہیں۔ انھوں نے اس کتاب میں تمام اسلام کے بنیادی مقدمات سے لیکر علمی اور معرفتی بحثوں تک خداوند کریم کی کتاب کی روشنی میں ایک ایسا چراغ جلایا ہے جو سب کے لئے ہدایت ہے۔ معرفت کے اعلی ترین منازل سے لیکر اور ادنی ترین سطح کے معارف کو اس کتاب میں سمودیا ہے۔ وہ کلی مفاہیم کے ساتھ ساتھ جزائی مفاہیم کو بھی زیر بحث لاتے ہیں۔ اپنی تمام بصیرت اور علمی صلاحیت وہ چاہے اپنے زمانے سے متعلق ہویا پھر جہان اسلام کے کسی بھی کلیات سے اس کا تعلق ہو اس کو پہچنواتے ہیں۔ اور تمام کلیات کے مفاہیم کے ساتھ ساتھ اس کے مصادیق کی بھی نشان دہی کراتے ہیں۔ وہ تمام اعتراضات، اشکالات اور انحرافات جو مسلمانوں کے درمیان پائے جاتے ہیں ان کو خیرخواہی اور اصلاح کی غرض سے ذکر کر تے ہیں۔

انھوں نے بلاشبہ ایک ایسی کتاب اپنی فکری صلاحیتوں سے قلم بندکی ہے جو دنیا کے مسلمانوں کی فکری بیداری کا سبب بنے گی اور اسلام کی طرف ان کی بازگشت کا بھی سبب بنے گی۔ مسلمانوں کو ذلت و رسوائی اور اندھیرے سے نکال کر روشنی کی طرف لے جائے گی۔ یہ کتاب اپنی تیز تنقیدی دھار سے امت اسلامی کے بیمار جسم کو جلابخشے گی۔ ان کی ناکامیوں اور غفلتوں کو اپنی بے نظیر شجاعت اور سلیس لہجہ کے ذریعے عام کرے گی۔ یہ ایک ایسی کتاب ہے جو جہانِ اسلامی ہے۔ یہ کتاب موجودہ دور کی حقیقت سے پردا اٹھاتی ہے۔ یہ وہ کتاب ہے جو حقیقت کو واضح کرتی ہے اور جو حقیقتِ اسلام ہے اس کو بھی بیان کرتی ہے اور جو حقیقت اسلام نہیں ہے اسے بھی بیان کرتی ہے۔ یہ کتاب ایسی ہے جوکسی مذہب یا کسی سرزمین سے تعلق نہیں رکھتی بلکہ اصل اسلام اور اس کے پیرو کاروں سے تعلق رکھتی ہے۔ ہر آزاد مسلمان، مذہب اورکسی بھی خطے سے تعلق رکھنے والوں کے ضمیر کو بیدارکرتی ہے۔ مغرب ومشرق میں اسلام کے جن مقدمات کو فراموش کیا گیا ہے ان کو بھی بیان کرتی ہے۔»

یہ قابل قدر کتاب دانشمند فاضل جناب آقائ شیخ صالح سبزواری کے ذریعہ شرح کی گئ ہے کہ جو بہت جلدی «کتابوں» کے بخش میں شائع کی جائگی ان شاء اللہ۔ اسی طرح ایک قابل احترام محقّق نے ایک مقالہ «علاّمہ منصور ہاشمی خراسانی حفظه اللہ تعالی کی تحریر کردہ کتاب اسلام کی طرف واپسی کا جائزہ» لکھا ہے کہ اس کا مطالعہ اس عمدہ کتاب کی اجمالی واقفیت کے لۓ بہت بہرہ مند ہے۔

* اسلام کی طرف واپسی کتاب کو حاصل کرنے کے لۓ یہاں کلیک کریں۔

علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی کی آفیشل ویب سائٹ سے واقفیت

علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی کے دفتر کا معلوماتی مرکز ایک اینٹرنیٹی ویب سائٹ ہے جو علمی اور ثقافتی مطالب سے بھر پور ہے جس کا مقصد اس عالم بزرگوار کے اسلامی کاموں اور نظریات کو متعارف کرانے، اسکی ترویج و اشاعت کے ذریعے نیکی کی طرف راغب کرنے اور اچھّائیوں کی طرف دعوت دینے اور برائیوں سے روکنے اور لوگوں کی تنقیدوں اور انکے سوالات کے جوابات دینے کے مقصد سے ترتیب دی گئ ہے۔ یہ اسلامی ویب سائٹ اس عالم مجاہد کے اذن خاص سے ان کے ممتاز اور پر عزم شاگردوں کے ایک گروپ کے ذریعے وجود میں لائ گئ انکے دفتر کے مسئول عظیم استاد آقائ ذاکر معروف کے زیر نظر اسکا انتظام کیا جاتا ہے اور مکمّل واقفیت کی بنیاد پر اور انکے افکار و تعلیمات تحریری ٹھوس متون اور اسباق جو انکے پاس ہیں جب بھی ضرورت ہوتی ہے حوالوں کے ساتھ لوگوں کے سوالات اور تنقیدوں کے جوابات دیتے ہیں۔

نیچے دۓ گۓ بخش اس اسلامک ویب سائٹ میں پاۓ جاتے ہیں۔

کتب

یہ بخش علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی کے ذریعہ لکھی ہوئ بعض کتب جو انکے شاگردوں کے اور ان سے مربوط سوفٹ ایر کے ذریعہ جمع کی گئیں سے منسوب ہے۔ اہم کتاب «اسلام کی طرف واپسی» اس عالم ربّانی کے شائع شدہ اسباق کا بیان ہے جو مبارک ثقافتی تحریک اور پوری دنیا کے مظلوموں اور آزادی کے متلاشی مسلمانوں کے نعرے کی اساس بن گئ اور اس کا مطالعہ ہر مسلمان کے لۓ ضروری ہے۔

اسباق

اس حصّے میں قرآن و سنّت پر مرکوز علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی کے بعض اسباق شامل ہیں کہ جو آپ کی بعض مجالس میں آپ کے شاگردوں کے لۓ بیان کۓ گۓ اور انکے توسّط سے پہنچاۓ گۓ کہ جو آہستہ آہستہ شائع کۓ جائیں گے ان شاء اللہ۔ ان اسباق کا اس تحریک کی نظریاتی بنیادوں کی وضاحت کرنے میں بہت اہم کردار ہے جو امام مھدی علیہ السلام کے ظہور کے لۓ راہ ہموار کرتے ہیں اور اسے اسلام کی طرف واپسی کی گفتگو کی قرآنی اور حدیثی بنیاد سمجھا جاتا ہے۔

خطوط

اس حصّے میں علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی کے ذریعے لکھے گۓ بعض خطوط جو آپ نے اپنے احباب اور شاگردوں اور دوسرے لوگوں کو انکی تعلیم و تربیت کے لۓ لکھے تھے شامل ہیں کہ جو مرور زمان اور مناسبت کے ساتھ آپ بزرگوار کے لکھے ہوۓ دیگر خطوط بھی شائع کرتا رہے گا ان شاء اللہ۔

اقوال

اس حصّے میں علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی کی بعض حکمتیں، نکات، مثالیں، نصیحتیں اور زبانی جوابات شامل ہیں کہ جو دو زبان عربی اور فارسی میں آپ سے صادر ہوۓ اور آپ کے احباب اور شاگردوں کے ذریعہ احتیاط سے محفوظ اور بیان کۓ گۓ اور چار بخش «مقدّمات»، «عقائد»، «اخلاق» اور «احکام» میں موضوع بندی اور مرتّب کۓ گۓ جو مرور زمان کے ساتھ مکمّل ہو جایئں گے ان شاء اللہ۔

سوالات اور جوابات

اس حصّے میں علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی کے کاموں اور نظریات پر پوچھے گۓ لوگوں کے سوالات کے ساتھ ساتھ دیگر موضوعات اعتقادی، اخلاقی اور فقہی مسائل کے ساتھ آپ بزرگوار کے شاگردان میں سے ذہین اساتذہ کے ایک گروپ کے علمی، مدلّل اور انتہائ درست جوابات شامل ہیں تنوّع کے لحاظ سے لوگوں کے سوالات کو چار بخش «مقدّمات»، «عقائد»، «اخلاق» اور «احکام» میں موضوع بندی اورمرتّب کیا گیا ہے۔ اس بخش میں لوگوں کے ذریعہ نۓ سوال درج کرنے کا امکان موجود ہے۔

تنقیدیں اور جائزے

اس حصّے میں علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی کے خیالات اور اقدامات پر مبنی ناقدین کے تنقیدی نکات کے ساتھ ساتھ ان کے شاگردوں میں سے ذہین اساتذہ کے ایک گروپ کے علمی، مدلّل اور انتہائ درست بررسی شامل ہیں کہ جو تین بخش «مقدّمات»، «عقائد» اور «احکام» میں موضوع بندی اور مرتّب کیا گیا ہے۔ یہ حصّہ لوگوں کے ذریعہ کی جانے والی نئ تنقید کے لۓ آزاد ہے۔

مقالے اور نکات

اس حصّے میں علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی کے کاموں اور نظریات کے سلسلے میں اس اسلامی ویب سائٹ کے لۓ لوگوں کی طرف سے بھیجے گۓ مضامین اور نکات ہیں کہ جو مضمون اور تحریری اسلوب کے مطابق دو قسموں «مقالے» اور «نکات» میں درجہ بند کۓ گۓ ہیں «مقالے» اکثر عام مسائل پر زیادہ علمی اور تجزیاتی نظریات پر مشتمل ہوتے ہیں اور «نکات» میں اکثر راۓ یاد داشتیں اور دلی تحریریں شامل ہوتی ہیں کہ جو زیادہ تر ادبی ہوتے ہیں اور زیادہ ذاتی موضوعات رکھتے ہیں۔ اس حصّے میں لوگوں کے ذریعہ مقالہ یا نکتہ لکھنے کے لۓ ایک فارم بھی دیا گیا ہے۔

تصویر خانہ

اس حصّے میں دو زمرے «تصویر» اور «ویڈیو» شامل ہیں۔ «تصویر» کے زمرے میں «کتابیں»، «اقوال» اور «متفرّقہ» اور خوبصورت اور فنکارانہ پوسٹرز شامل ہیں کہ جو حضرت علّامہ منصؤر ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی کی کتابوں اور اقوال کے اہم اقتباسات اور بعض دیگر مندرجات کو حفظ کرنے اور ان کی تبلیغ کے لۓ مفید ہیں اور «ویڈیو» کے زمرے میں «قرآن کے ساتھ» کے عنوان سے ایک مجموعہ شامل ہے جس میں خداوند کی کتاب سے منتخب آیات کی مختصر ویڈیو ہیں جن میں ممتاز قاریئن کی خوبصورت تلاوت اور علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی کا درست اور روانی ترجمہ ہے اور ایک مجموعہ «اسلام کی طرف واپسی کی تحریک کے ساتھ» کے عنوان سے ایک سیریز ہے جس میں عظیم کتاب «اسلام کی طرف واپسی» کے بارے مٰیں مختصر ویڈیو اور اسمیں اٹھاۓ گۓ کچھ نکات، اور «لوگوں کے ساتھ» کے عنوان سے ایک مجموعہ جس میں لوگوں کے ذریعے سے جمع کرائ گیئں مختصر ویڈیو اس اسلامی ویب سائٹ پر شامل ہیں۔

ویب سائٹ میں رکنیت

اس ویب سائٹ پر فعّال رکنیت «اسلام کی طرف واپسی» تحریک میں وارد ہونے کا دروازہ اور علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی اور انکے شاگردوں کے ساتھ رابطے کی چابی ہے لہاذا جو لوگ اس تحریک میں داخل اور ارتباط کو رکھنا چاہتے ہیں تو وہ اس ویب سائٹ پر دۓ گۓ رکنیت کے فارم کو پر کریں۔ اس صورت میں انکا نام امام زمانہ کے ظہور کی زمینہ سازی کرنے والوں میں شامل ہو جاۓ گا۔ اور علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی اور ان کے شاگردوں کے ساتھ ان کی سوچ اور تعاون کا امکان فراہم کیا جاۓ گا ان شاء اللہ۔ اور وہ لوگ جو اس تحریک میں داخل اور ارتباط برقرار کرنا نہیں چاہتے ہیں بلکہ ویب سائٹ پر صرف مطالب اور خبریں دریافت کرنا چاہتے ہیں وہ خبر نامہ پر فرم رکنیت کو پر کریں تاکہ نۓ متون اور خبریں انکے لۓ فری بھیجی جا سکیں ان شاء اللہ۔


( ۱ )

حضرت علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی عالم مجاہد کی قیادت میں «اسلام کی طرف واپسی» کی مبارک تحریک، اسلامی مواد اور قدیمی اسلام کو زندہ کرنے کے لۓ علمی نقطہ نظر کے ساتھ ایک مقبول تحریک ہے جو کتاب خدا اور اسکے پیغمبر کی متواتر سنّت پر مبنی اور عقل سلیم کی روشنی میں ہے کہ جو خدا کے خلیفہ کی حکمرانی قائم کر کے زمین پر خدا کی حکومت قائم کرنے اور اسکے لۓ کافی حامیوں کو جمع اور تربیت دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ واضح ہے کہ اس مواد، نقطہ نظر اور اسلامی آیڈیل کے ساتھ ایسی تحریک دنیا کے ہر اس مسلمان کے لۓ قابل احترام اور قابل قبول ہے جو خدا کے خلیفہ کو مانتا ہے، اور اسکا مقابلہ تمام اسلامی اصولوں اور اقدار کو عبور کرنے کے سوا ممکن نہیں ہے؛ ایک مقدّس اور جداگانہ تحریک جس نے خالصتا عام اور مخصوص ذرائع پر انحصار کرتے ہوۓ اور تمام سیاسی اور مذہبی دھاروں سے مکمّل آزادی کے ساتھ اپنی چھتری تمام مسلمانوں کے لۓ کھول دی ہے اور ثقافتی طور پر ان میں معرفت کی رکاوٹوں جیسے تقلید، دنیا پرستی، تعصّب، تکبّر، اور توہّم پرستی سے نبرد آزما ہے اور اسکے لۓ خالص اور مکمّل اسلام کا تعرّف مشتبہ تصوّرات اور مذہبی بدعتوں سے الگ ہے، تاکہ اسطرح ان کو ایک دوسرے کے ساتھ متّحد کرے اور دجّال کی حکومت کے زوال اور ان سب کے لۓ ایک عادل اور قابل قبول خلیفہ کے طور پر مہدی کی حکومت کے حصول کے لۓ بتدریج ضروری شرائط فراہم کرے۔