اتوار ۱۲ اپریل ۲۰۲۶ برابر ۲۴ شوّال ۱۴۴۷ ہجری قمری ہے
منصور ہاشمی خراسانی
حضرت علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی کے دفتر کے معلوماتی مرکز (ویب سایٹ) کا اردو زبان میں آغاز ہو گیا ہے۔
loading
تحریک کے لیے مالی تعاون

امام مہدی (علیہ السلام) کے ظہور کے لیے زمینہ ہموار کرنے کی تحریک دراصل تعلیمی اور دعوتی کوششوں کا ایک عالمی مجموعہ ہے، جس کا مقصد یقینی اور ثابت شدہ امور کی بنیاد پر مستند اسلامی عقائد اور اعمال کو پیش کرنا ہے۔ یہ تحریک معرفتِ حق میں رکاوٹ بننے والی چیزوں-جیسے جہالت، تقلید، نفسانی خواہشات، دنیا پرستی، تعصب، تکبر اور خرافات کی طرف میلان-کا مقابلہ کرتی ہے، اور مسلمانوں کے افکار کو امام مہدی (علیہ السلام) کی طرف متوجہ کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، یہ تحریک مخلص افراد کو جمع کرتی ہے، ان کی تربیت کرتی ہے، اور انہیں اس قابل بناتی ہے کہ وہ دین کی خدمت کر سکیں اور حق کا ساتھ دیں۔ اس طرح یہ تحریک امام مہدی (علیہ السلام) کے ظہور کے لیے راستہ ہموار کرتی ہے۔

یہ ایک اہم کام ہے جس کے لیے وقت اور وسائل دونوں درکار ہوتے ہیں۔ درج ذیل اس بابرکت تحریک کے اُن معیاری اخراجات میں شامل ہیں جنہیں پورا کرنا لازمی ہے:

• مختلف زبانوں میں ویب سائٹ کا انتظام

• اسلامی آثار کی وسیع پیمانے پر طباعت، تقسیم اور ترسیل

• مختلف صوتی و بصری مواد کی تیاری اور اشاعت

• اساتذہ اور داعیوں کی مدد کرنا جو اپنی ضروری اخراجاتِ زندگی پورے کرنے کا موقع نہیں پاتے

آپ اپنی مالی مدد کے ذریعے-چاہے وہ تھوڑی ہی کیوں نہ ہو-امام مہدی (علیہ السلام) کے ظہور کی تیاری میں اور زمین پر اللہ کے نظام کے قیام میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

براہِ کرم اپنی عطیہ کی رقم منتخب کریں:

ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں: