اتوار ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۴ برابر ۱۰ ربیع الثّانی ۱۴۴۶ ہجری قمری ہے
منصور ہاشمی خراسانی
حضرت علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی کے دفتر کے معلوماتی مرکز (ویب سایٹ) کا اردو زبان میں آغاز ہو گیا ہے۔
loading
تعرّف
( ۱ )

حضرت علّامہ منصور ہاشمی خراسانی حفظہ اللہ تعالی عالم مجاہد کی قیادت میں «اسلام کی طرف واپسی» کی مبارک تحریک، اسلامی مواد اور قدیمی اسلام کو زندہ کرنے کے لۓ علمی نقطہ نظر کے ساتھ ایک مقبول تحریک ہے جو کتاب خدا اور اسکے پیغمبر کی متواتر سنّت پر مبنی اور عقل سلیم کی روشنی میں ہے کہ جو خدا کے خلیفہ کی حکمرانی قائم کر کے زمین پر خدا کی حکومت قائم کرنے اور اسکے لۓ کافی حامیوں کو جمع اور تربیت دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ واضح ہے کہ اس مواد، نقطہ نظر اور اسلامی آیڈیل کے ساتھ ایسی تحریک دنیا کے ہر اس مسلمان کے لۓ قابل احترام اور قابل قبول ہے جو خدا کے خلیفہ کو مانتا ہے، اور اسکا مقابلہ تمام اسلامی اصولوں اور اقدار کو عبور کرنے کے سوا ممکن نہیں ہے؛ ایک مقدّس اور جداگانہ تحریک جس نے خالصتا عام اور مخصوص ذرائع پر انحصار کرتے ہوۓ اور تمام سیاسی اور مذہبی دھاروں سے مکمّل آزادی کے ساتھ اپنی چھتری تمام مسلمانوں کے لۓ کھول دی ہے اور ثقافتی طور پر ان میں معرفت کی رکاوٹوں جیسے تقلید، دنیا پرستی، تعصّب، تکبّر، اور توہّم پرستی سے نبرد آزما ہے اور اسکے لۓ خالص اور مکمّل اسلام کا تعرّف مشتبہ تصوّرات اور مذہبی بدعتوں سے الگ ہے، تاکہ اسطرح ان کو ایک دوسرے کے ساتھ متّحد کرے اور دجّال کی حکومت کے زوال اور ان سب کے لۓ ایک عادل اور قابل قبول خلیفہ کے طور پر مہدی کی حکومت کے حصول کے لۓ بتدریج ضروری شرائط فراہم کرے۔