قول کا ترجمہ:

سورج کے بنا وہ کس طرح سویرا دیکھیں گے؟بنا پانی کے زمین کس طرح ہریالی دیکھے گی؟! تا ابد ان کی شام باقی رہے گی اور ان کی زمین بنجر بنی رہے گی۔ چونکہ خلیفۂ ْ خدا ان پر غالب نہیں ہیں اور احکام خدا ان کے درمیان جاری نہیں ہوں گے۔ جو خدا پر ایمان نہیں رکھتے ہیں اور جو اس کے لئے کسی شریک کے قائل ہیں، انہیں چھوڑو۔ وہ لوگ ہماری باتوں کا مزاق اڑائیں اور اپنے اسی کھیل تماشے میں سرگرم رہیں؛ وہ لوگ خود کش افراد کی طرح پشیمان ہونگے اور نجاست خور حیوان کی طرح الٹیاں کریں گے۔ اور پھر اس وقت وہ لوگ میری تلاش میں دریاؤں میں غوطے لگائیں گے اور پہاڑوں کو سر کر جائیں گے؛ اس وقت وہ لوگ مجھے پہاڑوں کی دراڑوں میں تلاش کریں گے اور بیابان کے چرواہوں سے میرا پتہ پوچھیں گے تاکہ میں ان سے وہ ساری باتیں دوبارہ کہوں جسے وہ آج سننے پر آمادہ نہیں ہیں اور انہیں ان راستوں کی پھر سے نشاندہی کراؤں جسے وہ آج مجھ سے قبول نہیں کر رہے ہیں۔

قول کی شرح:

آپ کی بات جو آج سنی نہیں جا رہی ہے وہ دین اسلام کی طرف لوٹ آنے کی بات ہے اور وہ راستے جو ابھی تک ان سے قبول نہیں کئے جا رہے ہیں ، کم و کیف ظھور مھدی کے لئے زمینہ ساز ہیں۔